• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

’میرا جسم، میری مرضی’ کا درست مطلب کیا ہے؟ ماہرہ خان نے بتادیا

شائع February 26, 2021
اس لیے عورت مارچ جاتی ہوں کہ میرے جانے سے اثر پڑتا ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
اس لیے عورت مارچ جاتی ہوں کہ میرے جانے سے اثر پڑتا ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو جہاں سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے، وہیں انہیں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے۔

ماہرہ خان گزشتہ چند سال سے ہر سال عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے 'عورت مارچ‘ میں بھی دکھائی دیتی ہیں، جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

تاہم اب انہوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے کہ وہ کیوں ’عورت مارچ‘ میں جاتی ہیں اور ان کے جانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔

میرا سیٹھی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے نہ صرف ’عورت مارچ‘ میں شرکت کرنے کا سبب بتایا بلکہ انہوں نے گفتگو کے دوران شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی سمیت یہ بھی بتایا کہ ان کی نظر میں بہترین مرد کون ہوتا ہے؟

میرا جسم، میری مرضی کا مطلب غلط لیا جاتا ہے، اداکارہ—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
میرا جسم، میری مرضی کا مطلب غلط لیا جاتا ہے، اداکارہ—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’میشن‘ نامی ویب سائٹ اس لیے بنائی تاکہ وہ وہاں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر بات کر سکیں۔

اداکارہ کے مطابق ویب سائٹ بنانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ بہت سارے مسائل ایسے ہیں جن پر بات کرنے سے قبل وہ طویل سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ کس مسئلے پر بات کی جا سکتی ہے اور کس پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاوری ہورہی‘ پر ماہرہ خان کا سہیلوں کے سنگ رقص

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر اداکارہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کس مسئلے پر بات کر سکتی ہیں اور کس پر نہیں۔

ماہرہ خان کے مطابق انہیں بتایا جاتا تھا کہ وہ اپنی شادی، طلاق اور بیٹے ہونے کے معاملے پر بات نہیں کر سکتیں اور انہیں یہ تک بتایا جاتا تھا کہ وہ کس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرسکتی ہیں۔

تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں ایسے مشورے کون اور کیوں دیتا تھا؟

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں کس طرح کے مرد و خواتین پسند ہیں۔

ماہرہ خان کے مطابق وہ ایسے مرد و حضرات کو پسند کرتی ہیں، جن کے ساتھ دوسرا شخص پر سکون ہے اور زندگی کو پریشانی کے بغیر گزار سکیں اور جس مرد کا حس مزاح بہتر ہو اور وہ خواتین کی دل سے عزت کرتا ہو۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا رواں برس ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

ماہرہ خان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے ساتھ کبھی کسی شریک اداکار نے کسی طرح کی کوئی غلط بات نہیں کی اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

’عورت مارچ’ میں شرکت کرنے اور اسے سپورٹ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ ’عورت مارچ’ میں اس لیے جاتی ہیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے جانے سے اثر پڑے گا۔

ماہرہ خان کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں چاہنے والے لوگ اور ان کے فالوورز انہیں ’عورت مارچ’ میں دیکھ کر ’عورت مارچ’ کو سپورٹ کریں گے، کیوں کہ ان کے چاہنے والے ایسا سمجھیں گے کہ جب ماہرہ کر سکتی ہیں تو کیوں نہیں؟

اداکارہ نے اس معاملے پر مزید وضاحت کی کہ جس طرح میڈیا والوں کو ضرورت ہوتی ہے کہ عورت مارچ میں ماہرہ خان آئی ہیں تو ان کا نیوز پیکیج بنایا جائے، اسی طرح انہیں بھی اس نیوز پیکیج کے ذریعے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے ’عورت مارچ’ کے نعروں پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مطلب غلط سمجھا جاتا ہے اور ان سلوگن کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق ’عورت مارچ‘ کے حوالے سے بہت ساری غلط معلومات پھیلائی جاتی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ ’عورت مارچ’ کا مطلب ہے عورتیں کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جائیں گی۔

اداکارہ کے مطابق یہ بلکل غلط ہے کہ ’عورت مارچ’ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عورتیں اپنے کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جائیں گی۔

ماہرہ خان کے مطابق ’میرا جسم، میری مرضی‘ کا مطلب بھی یہ نہیں کہ عورتیں کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جائیں گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک عورت بھی مکمل انسان ہے اور اسے حق حاصل ہے کہ جو کوئی اس کے جسم کو دیکھے تو وہ اسے روکے کہ وہ ان کے جسم کو نہ دیکھے۔

ماہرہ خان کے مطابق ’میرا جسم، میری مرضی‘ کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی کسی خاتون کو چھونا چاہ رہا ہے اور خاتون کو برا لگ رہا ہے تو وہ اس کے خلاف رپورٹ بھی کر اسکتی ہے لیکن اگر خاتون کو غلط نہیں لگ رہا تو کوئی بات نہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ ’عورت مارچ’ کے حوالے سے غلط معلومات والی آوازوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

منظر Feb 27, 2021 09:06am
This is a well known slogan of abortion-right activists.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024