• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوزوکی سوئفٹ 2021 مختلف ممالک میں متعارف

شائع February 25, 2021
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کا نیا ورژن مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

سوزوکی سوئفٹ 2021 کو پہلے تھائی لینڈ اور اب بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی۔

سوئفٹ ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی، زی ایس آئی پلس اور زی ایکس آئی پلس ڈوئل ٹون نامی ورژنز کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوئفٹ کے تھرڈ جنریشن ماڈل کو گزشتہ سال مئی میں اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب جاکر اسے ایشیائی ممالک میں بتدریج فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

سوزوکی کی اس مقبول ہیچ بیک گاڑی میں کافی کچھ بدلا گیا ہے۔

سوئفٹ کے ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرنٹ گرل میں ایک بولڈ اسٹریپ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ کسی حد تک اسپورٹ لک کی حامل ہوگئی ہے۔

اس سے ہٹ کر گاڑی کا ڈیزائن سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

تاہم اس بار ایک ڈوئل ٹون پینٹ آپشن بھی دیا گیا ہے جس سے گاڑی کا لک کافی حد تک بدلا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

سوزوکی سوئفٹ 2021 میں سب سے بڑی تبدیلی 1.2 لیٹر ڈوئل جیٹ K12 این انجن کی شکل میں کی گئی ہے جو کہ سوزوکی کی ڈیزائر سیڈان کا بھی حصہ ہے۔

یہ انجن 90 ہارس پاور اور 113 این ایم آف ٹورکیو کی طاقت فراہم کرتا ہے، جبکہ 5 اسپیڈ مینوئیل گیئر باکس اور 5 اسپیڈ آٹو گیئر ٹرانسمیشن جیسے آپشن بھی موجود ہیں۔

کمپنی نے ایندھن کی اوسط پہلے سے زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر مینوئل ٹرانسمیشن ورژن 23.20 کلو میٹر جبکہ آٹو میٹک ورژن پر 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔

اس سے قبل سوئفٹ میں یہ اوسط 21.21 کلومیٹر فی لیٹر تھی اور اس کو بہتر بنانے کے لیے نئے ماڈل میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔

دیگر فیچچرز میں پش اسٹارٹ اسٹاپ بٹنز، کی لیس انٹری، آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنڈ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، اپ ڈیٹڈ انسٹرومنٹ کلسٹر اور آٹو فولڈ ان ایبل او آر وی ایم ایس قابل ذکر ہیں۔

اس گاڑی کا انٹری لیول ایل ایکس آی ورژن 5 لاکھ 73 ہزار بھارتی روپے (12 لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے سے زیادہ) میں فروخت ہوگا سے شروع ہوگی، جبکہ فلیگ شپ زی ایک آئی پلس اے ایم ٹی ورژن 8 لاکھ 27 ہزار بھارتی روپے (18 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

پاکستان میں سوئفٹ کے نئے ماڈل کی آمد کب تک ہوسکتی ہے، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024