رئیل می کا پہلا 108 میگاپکسل کیمرے سے لیس فون
رئیل می نے کچھ ماہ پہلے 7 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور اب اپ ڈیٹ ورژن8 سیریز کی شکل میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
کمپنی کی جانب سے رئیل می 8 سیری کا عندیہ دیا گیا ہے۔
رئیل می کے سی ای او مادھو سیٹھ نے ٹوئٹر پر نئے فونز کا عندیہ #InfiniteLeapWith8 ہیش ٹیگ کے ساتھ دیا۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ اس چینی کمپنی کے اولین فونز ہوں گے جن میں 108 میگا پکسل کا بیک کیمرا دیا جائے گا۔
نئے فونز کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر یہ تو واضح ہے کہ رئیل می ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل فون پیش کرنے والی ہے۔
مختلف لیکس کے مطابق رئیل می 8 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 پراسیسر ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی موجودگی کا امکان بھی ہے۔
لیکس کے مطابق فون میں ڈسپلے ریفریش ریٹ رئیل می 7 سیری سے زیادہ ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے یو آئی 2.0 سے کیا جائے گا۔
اور ہاں 5 جی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی اور ممکنہ طور پر 2 ماڈلز یعنی رئیل می 8 اور 8 پرو میں دستیاب ہوگا۔
دونوں میں 108 میگا پکسل بیک کیمرا ہوگا یا نہیں، یہ کہنا تو مشکل ہے، مگر ایک ماڈل ممکنہ طور پر پرو ورژن میں کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور کیمرا دیا جاسکتا ہے۔
نئے فونز کے حوالے سے مزید تفصیلات کمپنی کی جانب سے 26 فروری کو شیئر کی جائیں گی، ممکنہ طور پر تاریخ رونمائی سامنے آسکتی ہے۔
تاہم لیکس کے مطابق رئیل می 8 سیریز کو مارچ کے مہینے میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
جو اس سیریز سے مطابقت بھی رکھتا ہے کیونکہ رئیل می 6 سیریز کے فونز کو بھی مارچ 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
عموماً اس سیریز کے اپ ڈیٹ فونز کمپنی کی جانب سے ہر 6 ماہ میں پیش کیے جاتے ہیں، رئیل می 7 کو ستمبر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔