• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

نوشین شاہ کے زور دینے پر انہیں شادی کا مقام بتایا، یاسر حسین

شائع February 25, 2021
نوشین شاہ اجازت دیں تو ان کی جانب سے زور دینے کے ثبوت سامنے لے آؤں، یاسر حسین—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
نوشین شاہ اجازت دیں تو ان کی جانب سے زور دینے کے ثبوت سامنے لے آؤں، یاسر حسین—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے زور دینے کے بعد تنگ آکر انہیں اپنی اور اقرا عزیز کی شادی کا مقام بتایا۔

یاسر حسین نے مذکورہ دعویٰ نوشین شاہ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کے بعد کیا ہے، جس میں اداکارہ نے کہا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں خود فون پر شادی کی تقیرب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

یاسر حسین و اقرا عزیز کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی تاہم ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کے معاملے پر نوشین شاہ اور یاسر حسین میں اب تنازع شروع ہوا ہے۔

دونوں میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب یاسر حسین نے 21 فروری کو اے آر وائی کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ بن بلائے ہی شادی میں آگئی تھیں، یاسر حسین

یاسر حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم تقریب میں 200 افراد آگئے تھے۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی میں اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ بن بلائے ہی زبردستی آگئی تھیں۔

کچھ دن قبل ٹی وی شو میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے آگئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
کچھ دن قبل ٹی وی شو میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے آگئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

تاہم بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے خود فون پر انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

نوشین شاہ نے 24 فروری کو شوبز ویب سائٹ لولی وڈ گلیکسی کو بتایا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں فون پر بات کرکے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں یاسر حسین سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین نے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی، نوشین شاہ

ساتھ ہی نوشین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ یاسر حسین کے ساتھ یادداشت کا مسئلہ ہے اور انہیں افسوس ہے کہ اقرا عزیز نے انہیں منتخب کیا۔

نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت دی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت دی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ و ماڈل کے مطابق انہیں یاسر حسین کے دعووں سے مایوسی ہوئی اور انہیں اُمید ہے کہ یاسر حسین ان سے معافی مانگیں گے۔

نوشین شاہ کے مذکورہ دعوے کے بعد یاسر حسین بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ کو کھری کھری سنادیں۔

یاسر حسین نے بھی نوشین شاہ کے دعوے پر جواب دیا—اسکرین شاٹ
یاسر حسین نے بھی نوشین شاہ کے دعوے پر جواب دیا—اسکرین شاٹ

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو انہیں شو میں بلانے والا شخص بھی جھوٹا ہے، ان کی باتوں کو مزے سے سننے والے بھی جھوٹے ہیں اور ان کے بیان پر خبریں لکھنے والے بلاگرز بھی جھوٹے ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’اس حمام میں سب ننگے ہیں‘ اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے ریپڈ فائر جیسا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

یاسر حسین نے اسٹوری کی ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اب بھی شواہد موجود ہیں اور اگر نوشین شاہ انہیں اجازت دیں تو وہ ان کے تمام میسیجز اور آڈیوز سامنے لے آئیں گے، جن میں اداکارہ ان پر اپنی شادی کا مقام بتانے کے لیے زور ڈال رہی ہیں۔

یاسر حسین کے مطابق نوشین شاہ نے ان کی شادی میں شرکت کے لیے ان پر زور ڈالا—اسکرین شاٹ
یاسر حسین کے مطابق نوشین شاہ نے ان کی شادی میں شرکت کے لیے ان پر زور ڈالا—اسکرین شاٹ

یاسر حسین کے مطابق انہوں نے مجبور ہوکر نوشین شاہ کی جانب سے زور دیئے جانے کے بعد انہیں اپنی شادی کا مقام بتایا، ساتھ ہی یاسر حسین نے الزام عائد کیا کہ ان کی شادی میں آکر بھی نوشین شاہ نے سب کو تنگ کیا اور اب بھی وہ انہیں تنگ کر رہی ہیں۔

اسٹوری میں یاسر حسین نے نوشین شاہ کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ وہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کو بیچ میں نہ لائیں۔

یاسر حسین کے مطابق ان کے پاس نوشین شاہ کی جانب سے زور ڈالے جانے کے ثبوت موجود ہیں—اسکرین شاٹ
یاسر حسین کے مطابق ان کے پاس نوشین شاہ کی جانب سے زور ڈالے جانے کے ثبوت موجود ہیں—اسکرین شاٹ

یاسر حسین نے اپنی اسٹوری کی ایک پوسٹ میں ان کے اور نوشین شاہ کے جھگڑے کا مزہ لینے والے افراد کے لیے بھی پیغام لکھا کہ اگر لوگوں کو ’کافی ود کرن‘ کی کاپی دیکھنے کا اتنا ہی شوق ہے تو لوگ جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔

اداکار نے ایسے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ شوبز شخصیات کے رشتے دار بننے کی کوشش نہ کیا کریں اور انہیں ایسے مشورہ نہ دیا کریں کہ شخصیات کو کیا کہنا چاہیے تھا یا کیا نہیں؟

یاسر حسین نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ’شو کو انجوائے کریں اور آگے بڑھیں، سر پر سوار نہ ہوں‘۔

یاسر حسین و اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
یاسر حسین و اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025