• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رئیل می نارزو 30 سیریز کے 2 نئے فونز پیش

شائع February 24, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے نارزو 30 سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ان میں سے نارزو 30 اے بجٹ ماڈل ہے جبکہ نارو 30 پرو اس سیریز کا پہلا 5 جی فون ہے۔

کمپنی کے مطابق پرو ماڈل میں یادہ توجہ گیمنگ، کیمرا کوالٹی اور تیز ترین کنکٹویٹی پر دی گئی ہے جبکہ بجٹ فون میں بیٹری زیادہ نمایاں فیچر ہے۔

نارزو 30 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کے مطابق نارزو 30 پرو سب سے طاقتور 5 جی گیمنگ مڈرینج فون ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 6.5 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جو پہلی بار اس سیریز کا حصہ بنا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ڈسپلے 60 اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ پر خودکار طور پر مواد کے مطابق سوئچ ہوتا ہے۔

ایل سی ڈی پینل میں 1080 پی ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو ڈیوائس کو 65 منٹ میں سو فیصد چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کے مطابق فل چارج بیٹری پر 37 گھنٹے تک لگاتار کالز کی جاسکتی ہیں یا 18 گھنٹے تک یوٹیوب ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

کمپنی کے مطابق رات میں بہترین کارکردگی کے لیے سپر نائٹ اسکیپ موڈ دیا گیا ہے جبکہ یہ کیمرا 4K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جس میں سپر نائٹ اسکیپ موڈ کم روشنی میں تصاویر کھینچنے کے لیے دیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے، جس کو جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

نارزو 30 اے

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ اس سیریز کا بجٹ فون ہے جس میں بیٹری کی لمبی زندگی پر توجہ دی گئی ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 720 پی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اور ہاں دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے اسٹوریج میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایک 4 جی فون ہے جس میں 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کے مطابق فون میں مسلسل 27 گھنٹے تک یوٹیوب ویڈیوز سنگل چارج پر دیکھی جاسکتی ہیں یا 10 گھنٹے تک گیمز کھیلی جاسکتی ہیں۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ دونوں فونز سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

نارزو 30 پرو کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کا ماڈل 235 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 275 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

نارزو 30 اے کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 125 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 140 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024