• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کپل شرما کی ویل چیئر پر تصاویر سے مداح پریشان

شائع February 23, 2021
کپل شرما بظاہر صحت مند دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
کپل شرما بظاہر صحت مند دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

بھارتی کامیڈین، میزبان و اداکار کپل شرما کی ویل چیئر پر سفر کرنے کی تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنا شروع کردیں۔

کپل شرما نے چند ہفتے قبل ہی اپنا مقبول ٹی وی شو کچھ عرصے کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس لیے انہوں نے شو کو عارضی طور پر بند کیا ہے۔

بعد ازاں رواں ماہ یکم فروری کو کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اداکار جلد اپنا ٹی وی شو شروع کریں گے۔

مگر 23 فروری کو ان کی ویل چیئر پر تصاویر و ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کے مداح مایوس ہوگئے اور انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

کپل شرما کو 23 فروری کو ممبئی ایئرپورٹ پر ویل چیئر پر دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
کپل شرما کو 23 فروری کو ممبئی ایئرپورٹ پر ویل چیئر پر دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق 23 فروری کو کپل شرما کی ویل چیئر پر بیٹھ کر سفر کرنے کی تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور انہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنا شروع کردیں۔

اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کپل شرما کو ممبئی ایئرپورٹ پر ویل چیئر پر دیکھا گیا اور ان کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپل شرما کو ویل چیئر پر دیکھنے کے بعد فوٹوگرافرز و کیمرامینز نے ان کی ویڈیوز و تصاویر بھی بنائیں اور اس دوران اداکار نے تصاویر و ویڈیوز بنانے والے افراد پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کپل شرما کو ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے اور ویڈیوز و تصاویر بنانے والے افراد کے ساتھ سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں کپل شرما کی ٹیم کے ایک رکن کو فوٹوگرافرز و کیمرامینز کو یہ درخواست کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا جائے۔

کپل شرما کی ٹیم کے رکن کو فوٹوگرافرز و کیمرامینز کو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر کسی کے اہل خانہ خود ویل چیئر پر ہوں تو اس کی ویڈیوز بنانا کتنا برا لگے گا؟

کپل شرما کی ویل چیئر پر تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے کے حوالے سے بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکار ورزش کے دوران معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے بولی وڈ سے بات کے دوران تصدیق کی کہ وہ ورزش کے دوران معمولی زخمی ہوگئے تھے مگر اب وہ مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔

,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024