• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

شائع February 21, 2021

واٹس ایپ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں استعمال ہونے والا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے، جو تحریری پیغامات کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو کالز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

تاہم ایک فون میں واٹس ایپ کا صرف ایک اکاؤنٹ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے حالانکہ اب اکثر فونز ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ ہوتے ہیں۔

ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔

مگر موجودہ عہد کے اسمارٹ فونز میں ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کی سہوت دی گئی ہے بس ڈوئل سم ہونا ضروری ہے۔

لگ بھگ ہر اسمارٹ فون برانڈ میں ایک فیچر موجود ہے جس کا نام مختلف ہوسکتا ہے مگر کام وہ ایک ہی طرح کرتا ہے۔

سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

اگر آپ ان میں سے کسی برانڈ کے فون کو استعمال کررہے ہیں تو آپ ڈپلیکیٹ ایپ فیچر کو تلاش کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ کو بناکر ایک ہی فون میں 2 مختلف اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر سام سنگ فونز میں سیٹنگز مینیو میں ایڈوائسڈ فیچرز میں جاکر نیچے اسکرول کریں اور ڈوئل میسنجر پر کلک کریں۔

وہاں ان ایپس کی فہرست سامنے آجائے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی اور مطلوبہ ایپ جیسے واٹس ایپ کو کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں۔

وہاں کانٹیکٹس کی الگ فہرست کا آپشن بھی ہوگا جس کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔

اسی طرح ہواوے میں سیٹنگز، ایپس اور وہاں ایپ ٹوئن کے آپشن کو ٹرن آن کرکے مطلوبہ ایپ کا ڈپلیکیٹ بنایا جاسکتا ہے۔

رئیل می میں سیٹنگز میں کلون ایپس کے آپشن میں جاکر اپنی پسند کی ایپ کو منتخب کرکے ایپ کلوننگ کو ان ایبلل کردیں۔

اسی طرح دیگر برانڈز میں ان کے اوپر دیئے گئے ناموں کے ذریعے فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ کے استعمال کا دروازہ کھولا جاسکتا ہے۔

اگر ان کو بند کرنا ہوگا اسی آپشن میں جاکر فیچر کو ٹرن آف کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024