• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’پاوری ہورہی‘ پر ماہرہ خان کا سہیلوں کے سنگ رقص

شائع February 19, 2021
ماہرہ خان کے ڈانس کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کے ڈانس کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کی وائرل ویڈیو پر اگرچہ گزشتہ دو ہفتوں سے پیروڈی ویڈیوز اور میمز بنائی جا رہی ہیں۔

تاہم ہر گزرتے دن مذکورہ وائرل ویڈیو پر ایک سے بڑھ کر ایک معروف شخصیات پیروڈی ویڈیوز بناتی دکھائی دیتی ہیں۔

جہاں ’پاوری‘ کی وائرل ویڈیو پر صبا قمر، علی ظفر اور فلک شبیر جیسی شوبز شخصیات نے پیروڈی ویڈیوز بنائیں، وہیں اب اس پر بولی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون، اداکار شاہد کپور اور ولن رندیپ ہودا نے بھی پیروڈی ویڈیوز اور میمز بنائی ہیں۔

ان کے ساتھ ہی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر پیروڈی ویڈیو بنا کر سہیلوں کے سنگ ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی 'پاوری ' ویڈیو وائرل

شاہد کپور نے فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر ٹیم کے ارکان کے ساتھ ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر ویڈیو بنائی، جس میں انہیں فلم کی تمام ٹیم ارکان کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے بر عکس دپیکا پڈوکون نے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’پارٹی‘ منائی۔

ان کی طرح رندیپ ہودا نے بھی فلم کی شوٹنگ کے بعد بچوں کے ساتھ ’پارٹی ہو رہی ہے‘ پر ویڈیو بنا کر شیئر کی۔

لیکن ان سب سے زیادہ ماہرہ خان کی ویڈیو کو پسند کیا گیا، جو ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان نے 18 فروری کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر بنائی گئی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان اور ان کی سہیلیوں کے ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر منفرد انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شائقین نے نہ صرف ماہرہ خان بلکہ ان کی سہیلیوں کے ڈانس کی بھی تعریف کی اور ان کی ویڈیو کو کافی شیئر بھی کیا گیا۔

’پاوری ہو رہی ہے‘ کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو ابتدائی طور پر پشاور کی لڑکی دنانیر نے 6 فروری کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے اس پر پیروڈی ویڈیوز بھی بنائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024