• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

موٹرولا کی جی سیریز کے 2 کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف

شائع February 16, 2021
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنی کم قیمت جی سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

موٹو جی 10 اور جی 30 میں زیادہ توجہ بہتر کیمرا سسٹم اور طویل بیٹری لائف پر دی گئی ہے۔

دونوں فونز کافی حد تک ملتے جلتے ہیں تاہم جی 3 کچھ بہتر ہے۔

دونوں میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ دونوں فونز آنے والے ہفتوں میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

موٹو جی 30

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

جی 3 کے ڈسپلے میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے جو جی 10 کا حصہ نہیں جبکہ 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ڈیوائس کا حصہ ہے۔

جی 30 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ سنگل اور ڈوئل سم ورژن میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی، وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.0 اور متعدد سیٹلائیٹ پوزیشننگ سسٹمز ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 20 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیوائس کو ایک چارج پر 2 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل نائٹ وژن موڈ کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

موٹو جی 10

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کا ڈیزائن جی 30 سے ملتا جلتا ہے تاہم ڈسپلے میں ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے تاہم اس میں مین کیمرا 64 کی جگہ 48 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے،

دونوں فونز میں پلاسٹک باڈیز پر مشتمل ہیں جو کسی حد تک پانی کے قطروں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ فونز فروری کے آخر میں دستیاب ہوں گے، جی 10 کی قیمت 150 یورو (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جی 30 کی 180 یورو (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024