• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سن رکھا تھا کہ ہمایوں سعید ’عاشق مزاج‘ ہیں، ماہرہ خان

شائع February 16, 2021
دونوں نیت اور بن روئے میں رومانس کرتے دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دونوں نیت اور بن روئے میں رومانس کرتے دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ایک دہائی قبل ہمایوں سعید کے ساتھ پہلے ڈرامے ’نیت‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو انہوں نے پہلے ہی اداکار پر واضح کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں کریں گے، جیسا وہ دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں۔

واسع چوہدری کے شو میں محبتوں کے عالمی دن پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک ساتھ شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سمیت دیگر مسائل پر بھی باتیں کیں۔

ماہرہ خان نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب وہ 2011 میں ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی رومانوی سیریل ’نیت‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں موجود تھیں تو انہوں نے ہمایوں پر واضح کیا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

ماہرہ خان نے وضاحت کی کہ ’نیت‘ ہمایوں سعید کے ساتھ پہلا ڈراما تھا اور انہوں نے اداکار سے متعلق سن رکھا تھا کہ وہ بہت ’عاشق مزاج‘ ہیں۔

’سپر اسٹار‘ اداکارہ کے مطابق ایک دن جب وہ ہمایوں سعید کے ساتھ برگر کھانے باہر گئیں تو انہوں نے اداکار کو بولا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ وہ ’عاشق مزاج‘ ہیں مگر ساتھ ہی ان پر واضح کیا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے۔

ماہرہ خان کے مطابق ہمایوں سعید ان کی بات پر ہنس پڑے اور انہوں نے اداکارہ کو بتایا کہ ‘وہ کبھی لڑکیوں کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ لڑکیاں ان کے پیچھے آتی ہیں‘۔

پروگرام میں دونوں نے بتایا کہ ’نیت‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی جلد ان کی دوستی بھی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: افواہیں حقیقت میں تبدیل، ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

ہمایوں سعید نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب دونوں رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں کام کر رہے تھے تب ماہرہ خان نے کئی مناظر کو درست ہونے کے باوجود دوبارہ شوٹ کروایا تا کہ ’بن روئے‘ کے مناظر اور بھی اچھے لگیں۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ہر طرح کے سینئر، جونیئر اور لیجنڈز اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے مگر کوئی بھی ہمایوں سعید جیسا نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایک اور سوال کے جواب میں دونوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی رومانوی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

پروگرام میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر و پوسٹس شیئر کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ بعض اوقات مداحوں کی تنقید سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے حسن شہریار کے شو میں اپنی محبت سے متعلق اس لیے اعتراف کیا تھا کیوں کہ میزبان نے پہلے سے ہی ان کے بوائے فرینڈ صنعت کار سلیم کریم کا نام لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے جون 2020 میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار کے ساتھ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ صنعت کار سلیم کریم سے محبت کرتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں صرف یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں محبت ہوگئی ہے تاہم انہوں نے بوائے فرینڈ کا نام نہیں بتایا تھا۔

گزشتہ برس کے آغاز میں سلیم کریم سے ان کی ترکی میں شادی کی افواہیں بھی پھیلی تھیں تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ ترکی میں وہ اور سلیم کریم ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے اور لوگوں نے ان کی سہیلی کی شادی کو ان کی شادی میں تبدیل کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024