• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ہماری پاوری ہورہی': مجھے معلوم ہے 'پاوری' نہیں پارٹی ہوتا ہے، دنانیر

شائع February 14, 2021
گزشتہ ہفتے یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی— فوٹو: دنانیر انسٹاگرام
گزشتہ ہفتے یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی— فوٹو: دنانیر انسٹاگرام

گزشتہ ہفتے 6 فروری کو یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انگریزی انداز میں اردو بولتی دکھائی دی تھیں۔

محض ایک ہفتے میں اس ویڈیو پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی مزاحیہ ویڈیوز و میمز بنائی گئیں۔

’ یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے' جیسے مختصر الفاظ پر مبنی ویڈیو 6 فروری کو پشاور و اسلام آباد کی یوٹیوبر و ولاگر دنانیر (dananeerr) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'جب برگرز شمالی علاقہ جات کی سیر کو جائیں تو وہ کہتے ہیں یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ولاگر کی جانب سے انگریزی لہجے میں اردو بولنے کی وجہ سے ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

مزید پڑھیں: پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کون ہیں؟

'پاوری' ویڈیو مقبول ہونے کے بعد ولاگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیو کے ریپ ورژن کی نئی ویڈیو بھی جاری کی۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'پاوری تو اب شروع ہوگی، آپ اندازہ لگائیں کہ کیا جلد آرہا ہے؟'

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب اپنی یہ ویڈیو کے وائرل ہونے سے متعلق دنانیر کہتی ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ 'پاوری' نہیں پارٹی ہوتا ہے۔

اپنی ویڈیو کے حوالے سے بی بی سی کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانا ان کا طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کو گئی تھیں اور کھانا کھانے کے لیے رکی تھیں تو بس اچانک ہی انہوں نے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کر دی۔

ویڈیو جیسے انداز میں بات کرنے سے متعلق سوال پر دنانیر نے کہا یہ میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی بس صرف ویڈیو بنانے کے لیے مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ ’مجھے 'پارٹی' کہنا آتا ہے اور معلوم ہے کہ 'پاوری' نہیں پارٹی ہوتا ہے'۔

وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو صرف اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں دنانیر کا کہنا تھا کہ ' جب میں ویڈیو اپلوڈ کررہی تھی تو اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد سب کو ہنسانا تھا اور وہ اس سے زیادہ ہی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی ویڈیو پر بننے والی میمز سے متعلق دنانیر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی ایک ویڈیو میری پسندیدہ ہے۔

ولاگر کا مزید کہنا تھا کہ جب میمز کی بات آئے تو پاکستانی عوام بہت اعلیٰ میمز بناتے ہیں اور سب ہی میمز دل کو چھولینے والی ہیں کہ میں کسی ایک کو منتخب نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو ’ہماری پاوری ہو رہی‘ کے دیس پردیس میں چرچے

'ہماری پاوری ہورہی ہے' کی ویڈیو کے بعد دنانیر کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مقبول بھی ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ولاگر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد اب میرے پاس ایک بڑا خاندان ہے جس پر میں اپنے فالوورز کی بہت شکر گزار ہوں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو وائرل ہونے پر اہلخانہ کے ردعمل سے متعلق دنانیر نے بتایا کہ میرے گھر اور دوستوں سب کو پتا ہے کہ میں مزاحیہ باتیں کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں عجیب و غریب تبصرے اور احمقانہ مذاق کرتی رہتی ہوں اور اپنے قریبی افراد کے ساتھ میں بس ایسی ہی ہوں۔'

دنانیر کی ویڈیو پر بھارتی اداکار و موسیقار یش راج مکھاٹے نے دھن بھی ترتیب دی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں اتنی تقسیم ہے، ایسے وقت میں سرحد پار پیار بانٹنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟

ولاگر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری ویڈیو کی وجہ سے اب ہم اور ہمارے ہمسائے مل کر ’پارٹی‘ کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Sami Feb 14, 2021 01:16pm
Give this girl a chance in TV serial

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024