• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شعیہ لابیف نے گلوکارہ ایف کے اے پر جنسی تشدد کے الزامات مسترد کردیے

شائع February 12, 2021
دونوں کے درمیان ایک سال تک تعلقات رہے تھے—فائل فوٹو: اے پی
دونوں کے درمیان ایک سال تک تعلقات رہے تھے—فائل فوٹو: اے پی

امریکی اداکار و ماڈل 33 سالہ شعیہ لابیف نے برطانوی گلوکارہ 33 سالہ Tahliah Debrett Barnett المعروف ایف کے اے ٹوئگس کی جانب سے لگائے گئے جنسی تشدد و استحصال کے الزامات کو مسترد کردیا۔

برطانوی گلوکارہ ایف کے اے ٹوئگس نے دسمبر 2020 میں شعیہ لابیف پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ان پر لاس اینجلس کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اداکارہ نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران بھی شعیہ لابیف پر سنگین الزامات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب تک ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو اداکار انہیں دوسرے مرد حضرات سے نظریں ملانے کی اجازت تک نہ دیتے تھے۔

ایف کے اے ٹوئگس نے اداکار پر جنسی، جسمانی و جذباتی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ایک خریدی گئی شے کے طور پر استعمال کیا۔

ایف کے اے ٹوئگس نے دسمبر 2020 میں شعیہ لابیف کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ایف کے اے ٹوئگس نے دسمبر 2020 میں شعیہ لابیف کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

گلوکارہ نے کہا تھا کہ شعیہ لابیف ان سے توقع رکھتے تھے کہ وہ انہیں حد سے زیادہ چاہیں گی اور دن میں درجنوں بار بوسہ دیں گی اور اگرچہ یہ باتیں اچھی تھیں تاہم ایسی ہی باتوں نے انہیں احساس دلایا کہ وہ قیدی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ نے دوسروں سے نظریں ملانے تک کی اجازت نہیں دی، برطانوی گلوکارہ

اگرچہ پہلے ہی شعیبہ لابیف نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم اب انہوں نے لاس اینجلس کی عدالت میں اپنے خلاف دائرہ کردہ مقدمے میں بھی جواب جمع کرواتے ہوئے ایف کے اے ٹوئگس کے الزامات کو مسترد کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شعیہ لابیف کے وکلا نے 5 فروری کو لاس اینجلس کی عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں گلوکارہ ایف کے اے ٹوئگس کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ایف کے اے ٹوئگس کے شعیہ لابیف سے 2019 سے 2020 تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ایف کے اے ٹوئگس کے شعیہ لابیف سے 2019 سے 2020 تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: رائٹرز

اداکار کے وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایف کے اے ٹوئگس کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

شعیہ لابیف کی جانب سے دائر کیے گئے جواب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے کسی طرح کا کوئی فعل جنسی نوعیت اور استحصال کا نہیں کیا گیا۔

گلوکارہ نے اداکار کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے لاکھوں ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کتنی رقم کا ہرجانہ طلب کیا ہے۔

ایف کے اے ٹوئگس اور شعیہ لابیف کے درمیان 2019 میں تعلقات استوار ہوئے تھے تاہم ایک ہی سال میں دونوں کے تعلقات ختم ہوئے۔

شعیہ لابیف سے قبل گلوکارہ کے اداکار روبرٹ پیٹسن کے ساتھ تعلقات تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ منگنی بھی کر رکھی تھی، تاہم ان کے ساتھ بھی اداکارہ نے تعلقات ختم کرکے ان سے 2018 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔

اداکارہ نے شعیہ لابیف پر جنسی و جذباتی استحصال کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ نے شعیہ لابیف پر جنسی و جذباتی استحصال کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024