• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میرا کی ’مرغی‘ پکانے کی ویڈیو وائرل

شائع February 12, 2021
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ میرا کی ماضی میں منفرد انداز میں انگریزی بولنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں اور انہیں درست انداز میں انگریزی نہ بول پانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تاہم اس کے باوجود انہوں نے انگریزی بولنے اور لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس بار بھی انہوں نے گھر میں دیسی مرغی پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے دوران منفرد انداز میں انگریزی بولی تو ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: میرا کی گلابی انگریزی

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں میرا نے چولہے پر پکنے والے مرغی کے سالن کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی ’دیسی مرغی‘ کا سالن بنایا ہے اور سالن بنانے سے قبل انہوں نے دیسی مرغی سے یخنی بنائی۔

میرا کی جانب سے دیسی مرغی سے یخنی بنائے جانے کے دعوے کی تصدیق ویڈیو میں ان کے گھر کے دکھائی دینے والے ملازمین نے بھی کی اور کہا کہ میرا کی جانب سے بنائی گئی یخنی مزیدار تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا نے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کو بھی دکھایا —اسکرین شاٹ
ویڈیو میں اداکارہ میرا نے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کو بھی دکھایا —اسکرین شاٹ

ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ دراصل ان کے ماموں کے بیٹے نقوی ان کے گھر مہمان بن کر آئیں ہیں، اس لیے وہ ان کے لیے رات کا کھانا تیار کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا نے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کو بھی دکھایا اور ساتھ ہی انگریزی میں اپنا تعارف کراتے وقت ماموں کے بیٹے کے کہنے پر والد کا نام ’جنرل سرور بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نے اڑایا مداحوں کی انگریزی کا مذاق

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’بابر نقوی، جنرل، اسلام نقوی، آرمی، آئی ایس پی آر اور ماموں‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد کئی افراد نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ انگریزی کے بجائے اردو، ہندی یا پنجابی بول لیا کریں۔

مداحوں نے اداکارہ سے انگریزی کے بجائے، اردو پنجابی و ہندی بولنے کی فرمائش کی—اسکرین شاٹ
مداحوں نے اداکارہ سے انگریزی کے بجائے، اردو پنجابی و ہندی بولنے کی فرمائش کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024