• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

’نمائش‘ قبول نہیں، ’برائیڈل کوچیور‘ اور جہیز خوری بند کرو

شائع February 8, 2021
برائیڈل کوچیور کی تشہیر کی منفرد ویڈیو کے چرچے ہیں —فوٹو: یو این ویمن انسٹاگرام،
برائیڈل کوچیور کی تشہیر کی منفرد ویڈیو کے چرچے ہیں —فوٹو: یو این ویمن انسٹاگرام،

پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے سماجی و فلاحی تنظیمیں عالمی تنظیموں کی معاونت سے جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے مہم چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں ’جہیز‘ دینے اور لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں عام طور پر دلہن والوں کو بیٹی سمیت ڈھیر سارا ’جہیز‘ بھی دولہا والوں کو دینا پڑتا ہے اور اسی عمل کی حوصلہ شکنی بھی کی جا رہی ہے۔

جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے حال ہی میں فیشن ہاؤس علی ذیشان نے اپنا نیا ( bridal couture) برائیڈل کوچیور (عروسی لباس) متعارف کراتے ہوئے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے منفرد مہم بھی چلائی۔

علی ذیشان نے 2021 کا برائیڈل کوچیور متعارف کراتے ہوئے علی ذیشان تھیٹر کے بینر تلے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے مختصر ویڈیو بھی جاری کی، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علی ذیشان اسٹوڈیو کی ’جہیز خوری‘ کے خلاف مہم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی بہت سراہا جا رہا ہے اور عام افراد بھی ’جہیز خوری‘ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

علی ذیشان تھیٹر اسٹوڈیو کی جانب برائیڈل کوچیور کو متعارف کرائے جانے اور ’جہیز خوری‘ کے خلاف جاری کی گئی ڈھائی منٹ دورانیے کی ویڈیو کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں کوئی بھی ڈائیلاگ نہیں دیا گیا، تاہم ویڈیو کی منظرکشی اس طرح شاندار کی گئی ہے کہ دیکھنے والا اسے سراہے بغیر رہ نہیں سکتا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو بوڑھے والدین ایک خالی ریڑھے (گاڑی) کو کھینچ کر قریب لاکر کھڑا کر دیتے ہیں اور پھر اپنی دلہن بنی بیٹی کو وہ ریڑھا سونپ دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ والدین دلہن بنی بیٹی کو ریڑھا سونپنے سے قبل اسے ڈھیر سارے جہیز سے بھرتے ہیں اور پھر جہیز سے لدے ریڑھے کے اوپر دولہے کو بٹھایا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن جیہز سے لدے ریڑھے اور جہیز کے اوپر بیٹھے دولہے کو کھینچ کر والدین کا گھر چھوڑتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہیز سے لدے ریڑھے کو کھینچنے والی دلہن نے علی ذیشان فیشن ہاؤس کی جانب سے متعارف کرایا گیا برائیڈل کوچیور ’نمائش‘ پہن رکھا ہوتا ہے۔

’جہیز خوری‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی مذکورہ مختصر ویڈیو کو کافی سراہا گیا اور لوگوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے ’جہیز خوری بند کرو‘ اور جہیز پر پابندی لگاؤ سمیت ’نمائش‘ لگانا بند کرو جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’نمائش‘ دراصل علی ذیشان کی جانب سے متعارف کرائے گئے برائیڈل کوچیور کا نام ہے، جسے جہیز سے لدے ریڑھے کو کھینچنے والی دلہن نے پہن رکھا تھا۔

ویڈیو آنے کے بعد عام لوگوں نے بھی ’نمائش‘ کا لباس پہنی دلہن کی جانب سے جہیز سے لدے ریڑھے کو کھینچے جانے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

علی ذیشان تھیٹر کو ’جہیز خوری‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق ذیلی ادارے نے معاونت فراہم کی جب کہ اس میں دلہن کا روپ اداکارہ و ماڈل کشف اسٹار نے دھارا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024