• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 6: کا آفیشل گیت ’گروو میرا‘ریلیز

شائع February 7, 2021
گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے — اسکرین شاٹ
گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے — اسکرین شاٹ

رواں ماہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آفیشل گیت ریلیز کردیا گیا۔

پی ایس ایل سکس کے چار منٹ دورانیے کے آفیشل گانے کی ویڈیو 6 فروری کو ریلیز کی گئی، جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

اس سال کے پی ایس ایل کے ترانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار گانے کو لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جب کہ نوجوان نسل میں کھیل اور گانوں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں ہپ ہاپ بینڈ کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چار منٹ دورانیے کے ترانے کا آغاز نصیبو لال کی آواز سے ہوتا ہے اور گانے کی ویڈیو میں اگرچہ کھیلوں کے میدان خالی دکھائے گئے ہیں تاہم کھلاڑیوں کو جوش میں دکھایا گیا ہے۔

گانے میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ہر ایک کھلاڑی کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے ویڈیو میں کرکٹ کے کچھ مناظر بھی دیے گئے ہیں۔

نصیبو لال نے پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں منفرد گلوکاری کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاہم اس کے باوجود وہ اسپورٹس ترانے کو نیا انداز دینے میں ناکام دکھائی دیں۔

آفیشل گانے کے چار منٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور گانے کے دوسرے حصے کو آئمہ بیگ نے گایا ہے اور وہ بھرپور انرجی کے ساتھ کرکٹ شائقین کا جوش بڑھاتی دکھائی دیتی ہیں۔

آفیشل ترانے کے تیسرے اور آخری حصے میں کراچی کے ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز (Young Stunners) کے ارکان نے کھیل کے شائقین کا جوش بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ 'تیار ہیں' ریلیز کردیا گیا

پی ایس ایل کے گانے کو محض 14 گھنٹوں میں یوٹیوب پر 10 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جب کہ گانا سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

کئی شائقین نے گانے کے ریلیز ہوتے ہی اس پر میمز بنانا شروع کیے اور کئی لوگوں نے پی ایس ایل 6 کے ترانے کو ماضی کے تمام پی ایس ایل گانوں سے بدتر قرار دیا۔

اب کھیل کے دکھا

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا پہلا گانا گلوکار علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب کھیل جمے گا

علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل فرسٹ کا گانا ’اب کھیل کے دکھا‘ کافی سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے علی ظفر کی آواز میں ہی ابتدائی تین پی ایس ایل کے گانے جاری کیے گئے۔

دل سے جان لگا دے

پی ایس ایل دوئم کا گانا ’اب کھیل جمے گا‘ جنوری 2017 میں جب کہ پی ایس ایل تھری کا گانا ’دل سے جان لگا دے‘ جنوری 2018 میں ریلیز کیا گیا اور مجموعی طور پر علی ظفر کے تینوں گانوں کو پسند کیا گیا۔

کھیل دیوانوں کا

پی ایس ایل فور کا گانا ’کھیل دیوانوں کا‘ اداکار فواد خان اور ینگ دیسی بینڈ کی آواز میں جنوری 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تیار ہیں

پی ایس ایل فائیو کا گانا ’تیار ہیں‘ کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، ذوالفقار جبار خان اور ہارون رشید کی آواز میں جنوری 2020 میں ریلیز کیا گیا۔

پی ایس ایل فائیو کے گانے کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ پی ایس ایل 6 کے گانے ’گروو میرا‘ پر بھی شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

’گروو میرا‘ کو 6 فروری کو جاری کیا گیا اور یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024