• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

یہ دنگ کردینے والا کانسیپٹ اسمارٹ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع February 6, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا نیا دنگ کردینے والا کانسیٹ فون پیشش کیا ہے جس میں 'کواڈ کروڈ واٹر ڈسپلے' دیا گیا ہے۔

آسان الفاظ میں اس فون میں (جسے کوئی نام نہیں دیا گیا) نہ صرف دائیں اور بائیں سائیڈز پر 88 ڈگری واٹر فال کروڑ مووجد ہے بلکہ اوپر اور نیچے بھی ایسا ہے۔

اس ڈیزائن کے باعث فون میں پورٹس یا بٹنوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔

تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ایک حقیقی بیزل لیس فون تیار ہوا ہے، پورٹ اور یونی باڈی ڈیزائن سے لیس ہے۔

یہ واضح نہیں کہ اسکرین کے کونشوں پر اسکرین کیسے کام کرے گی جبکہ پروموشنل تصاویر سے لگتا ہے کہ شیاؤمی نے چھوٹے اور گول کٹ آؤٹس چھوڑ دیئے ہیں۔

یعنی مکمل انفٹنی ڈسپلے تو نہیں مگر پھر بھی چونکا دینے والا ضرور ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کو آن لائن پیش کیا گیا تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ فون حقیقت میں موجود ہے اور عہدیداران اسے استعمال کررہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ ڈسپلے کی یہ جدت گلاس بینڈنگ میں ہونے والی پیشرفت اور لیمنٹنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کی دیگر خصوصیات کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

اسی طرح اس کی صارفین کے لیے دستیابی کے حوالے سے بھی کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

فون کی ویڈیو اور تصاویر سے واضح ہے کہ اس میں کوئی کیمرا بھی نہیں اور کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ 46 پیٹنٹ ٹیکنالوجیز کو فیچرز کی جگہ دے گی جیسے انڈر ڈسپلے کیمرے، وائرلیس چارجنگ اور پریشر سنسٹیو ٹچ سنسر وغیرہ۔

اس سے قبل 2019 میں بھی شیاؤمی نے ایک کانسیپٹ فون می مکس الفا متعارف کرایا تھا جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 180.6 فیصد تھا۔

اس کانسیپٹ فون میں فون کا ڈسپلے سائیڈ کی جانب سے پیچھے تک گیا ہوا ہے اور بیک پر ایک پتلی سی پٹی میں بیزل دیا گیا جس میں کیمرا سیٹ اپ موجود تھا۔

وہ فون بھی صارفین کو فروخت کرنے کے لیے پیش نہیں کیا گیا تھا اور امکان ہے کہ یہ بے نام فون بھی دستیاب نہیں ہوسکے گا بلکہ مستقبل کے فونز کے لیے اس کی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024