• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

رئیل می نے دنیا کا سستا ترین 5 جی فون متعارف کرادیا

شائع February 5, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می کو کم قیمت میں بہترین فیچرز سے لیس اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

اب اس چینی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے، جس کی قیمت بیشتر 4 جی فونز سے بھی کم ہے۔

رئیل می وی 11 فائیو جی کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.5 ان کا بڑا ڈسپلے 88.7 اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے جس میں 60 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں 5 جی سپورٹ کے لیے میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

دیگر فیچر میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ، بلیوٹوتھ 5.1 اور وائی فائی 802.11 سپورٹ قابل ذکر ہیں۔

وی 11 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون میں بیک پر سیٹ اپ کچھ ایسا بنایا گیا ہے جیسے اس میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے، مگر 2 ہی کیمرے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے جبکہ تیسرا ہول ایک اے آئی لوگو ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ دنیا کا سستا ترین 5 جی فون ہے جس کی قیمت 1199 چینی یوآن (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024