• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاصم اظہر کا گانا 'غلط فہمی' ریلیز کے ایک سال بعد بھی بھارت میں مقبول

شائع February 5, 2021
عاصم اظہر نے اسی  گانے کے بول شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو یہ بات بتائی—فوٹو:انسٹاگرام
عاصم اظہر نے اسی گانے کے بول شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو یہ بات بتائی—فوٹو:انسٹاگرام

معروف گلوکار عاصم اظہر کا گانا 'غلط فہمی' ریلیز ہونے کے ایک سال بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کی گئی ایک ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے اسی گانے کے بول شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ ان کا گانا سرحد پار بھی کافی مقبول ہے۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ 'غلط فہمی اپنی ریلیز کے ایک سال بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے، فن کی واقعی کوئی حد نہیں ہوتی اور یہ بہت خوبصورت بات ہے'۔

عاصم اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گانا 'غلط فہمی' میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے پر بھارت بھرمیں دوسرے نمبرپرٹرینڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا، عاصم اظہر

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ بہت بڑی بات ہے۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا اگست 2020 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'سپر اسٹار' میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر تنقید اور نصیحتیں کیوں؟

فلم 'سپر اسٹار' میں ماہرہ خان اور بلال اشرف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ احتشام الدین نے اس کی ہدایات دی تھیں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ برس مزید 2 گان 'سوہنیا' اور 'تم تم' ریلیز کیے تھے، جو بہت مقبول بھی ہوئے تھے۔

انہوں نے دسمبر میں آن لائن گیم پب جی کا آفیشل ترانہ 'کھیلتا جا' بھی ریلیز کیا تھا جسے محض 3 گھنٹے میں 96 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024