• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ذہن کی آزمائش کرنے والا حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ

شائع February 5, 2021
— فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
— فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

چین اپنے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبوں کے لیے مشہور ہے اور ہر جگہ شاہراؤں، فلائی اوورز کا جال بچھایا ہوا ہے۔

مگر چین کے پہاڑی صوبے گوئیژو کا چیان چن انٹرچینج تو ذہن گھمادینے والا ہے جو کسی رولر کوسٹر کی طرح اس پر سفر کرنے والے کی ذہنی صلاحیت کا امتحان لیتا محسوس ہوتا ہے۔

اس انٹرچینج کی تعمیر اس صوبے کے شہر چنگ چونگ میں 2009 میں شروع ہوئی تھی اور 2017 میں اسے ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے مگر یہ انٹرچینج 5 منزلہ یا لیولز پر مشتمل ہے۔

ان 5 لیولز میں مجموعی طور پر 18 مختلف ریمپس ہیں جو 8 مختلف راستوں کی جانب جاتے ہیں اور اس کا بلند ترین ریمپ زمین سے 37 میٹر بلند ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ ایسا پیچیدہ انٹرچینج ہے جسے اپنی اپنی منازل کی جانب بڑھنے والے ڈرائیور کے بھیانک خواب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

بیشتر ڈرائیورز کو اگر راستہ یاد نہ ہو تو ان کے لیے اسمارٹ فون پر ڈیجیٹل نقشے کی مدد لینا ضروری ہوجاتا ہے، ورنہ راستہ بھولنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

جب یہ تعمیر ہوا تھا تو اس کے کچھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے نشاندہی کی تھی کہ اکثر جی پی ایس سستم بھی 5 مختلف لیولز کے باعث الجھن کا شکار ہوجاتا ہے اور راستہ بتانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس انٹرچینج پر راستوں کی سمت اور باہر نکلنے کے راستوں کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔

اس مقصد کے لیے 15 ریمپس موجود ہیں جو گاڑیوں کو ایک سے دوسرے لیول پر جانے میں مدد دیتے ہیں۔

16 ہزار میٹر طویل اس انٹرچینج کا مقصد چنگ چونگ کی بڑھتی آبادی کو شہر کے مرکز، ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے سے منسلک کرنا ہے کیونکہ ہر ریمپ ایک مختلف علاقے کی جانب لے جاتا ہے۔

اس پر اب لوگوں کو سفر کرتے ہوئے 4 سال ہونے والے ہیں مگر اس کی تصاویر برسوں سے لوگوں کے اشتیاق کو بڑھا رہی ہیں۔

اور اس کا ڈیزائن دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا ڈیزائن بنانے میں بھی انجنیئرز کو کافی محنت کرنا پڑی ہوگی۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تبصرے (2) بند ہیں

Ravi Sanku Feb 05, 2021 11:08pm
Great photos. What city is this, please?
Ali asaf Feb 06, 2021 12:39am
Mashallah,

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024