• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا'

شائع February 4, 2021
وہ  'رقصِ بسمل' میں موسیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
وہ 'رقصِ بسمل' میں موسیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے 'رانجھا رانجھا کردی' میں بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود لوگ انہیں ہیرو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔

خیال رہے کہ عمران اشرف آج کل 'مشک' میں مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کے بعد 'رقصِ بسمل' میں موسیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

بی بی سی کی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے سے متعلق عمران اشرف نے کہا کہ انہوں نے کئی سالوں تک ڈراموں میں معمولی کردار اس امید پر نبھائے تھے کہ ایک دن انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف ’بھولے‘ کے بعد کیا کردار نبھانے جارہے ہیں؟

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ہیرو تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں تھے۔

—فائل فوٹو: ۔انسٹاگرام
—فائل فوٹو: ۔انسٹاگرام

عمران اشرف نے کہا کہ فنکار کی زندگی کے مختلف مراحل ہوتے ہیں، ہہلا جب وہ جدوجہد کر رہا ہوتا ہے، دوسرا جب وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور ایک مرحلہ وہ ہوتا ہے جب وہ کامیاب تو ہو جاتا ہے لیکن انڈسٹری اسے نہیں مان رہی ہوتی اور ایک مرحلہ پھر ایسا آتا ہے جب وہ گھر بیٹھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مرحلے میں فنکار کے سوچنے کا انداز مختلف ہوتا ہے، ایک عمران اشرف وہ ہے جو ڈرامے میں 10 سینز کے بعد کہتا تھا مجھے کوئی سیکنڈ لیڈ کا کردار دے دیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ایک عمران اشرف وہ ہے جو 5 سال تک کام کرنے کے بعد بھی لوگوں سے کہتا تھا کہ اگر جگہ بنے تو ٹائٹل میں شامل کردیں اور ایک عمران اشرف وہ بھی ہے جو لوگوں کے دلوں پر راج تو کرتا ہے لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اس کے کام کو نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف نے 'رقصِ بسمل' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

عمران اشرف نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ ان کے ہر کردار کو بہت پسند کیا گیا لیکن اگر کل میرے ڈراموں کی ریٹنگ آنا بند ہو جائے تو مجھے کام ملنا بھی بند ہو جائے گا۔

اداکار عمران اشرف آج کل رقص بسمل ڈرامے میں اداکاری کررہے ہیں جس کے بہت زیادہ چرچے ہیں لیکن موسیٰ کے کردار کو پسند کرنے کے علاوہ اسے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

موسیٰ کے کردار سے متعلق عمران اشرف نے کہا کہ بہت سے لوگ اس کہانی کو سمجھ نہیں پائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو عورتوں کی عزت نہیں کرتا اور چاہتا ہے کہ اسے ایک باپردہ عورت ملے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ 2 مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان پیش آنے والے 'خوبصورت' تصادم کی کہانی ہے۔

عمران اشرف نے اعتراف کیا کہ موسیٰ کے کردار کو ایسا دکھایا گیا ہے کہ وہ عورت کی عزت نہیں کرتا اور ہمارے معاشرے میں ایسے مرد موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ کہانی ایک ایسے ہی مرد کی ہے جو عورتوں کی عزت نہیں کرتا تھا لیکن پھر اس نے ایسا کرنا سیکھا اور عورت کی اجازت کو اہمیت بھی دی۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ ڈرامے میں موسی کا زہرا کا پیچھا کرنا غلط ہے لیکن وہ اسے بار بار کہتا ہے کہ میں نے کبھی تمہارے گھر کا پتا جاننے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی تم سے مطالبہ کیا کہ تم مجھ سے چھپ چھپ کر ملو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں موسیٰ تو زہرا کو شادی کی پیشکش کرتا ہے اور یہ ہر مرد کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند کی لڑکی کو شادی کی پیشکش کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024