• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلگت-بلتستان کے لوگوں نے علاقے میں بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا

شائع February 4, 2021
گلگت-بلتستان میں بھارتی سازشوں کے حوالے سے خطے کے سیاسی و سماجی رہنما پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو:ڈان نیوز
گلگت-بلتستان میں بھارتی سازشوں کے حوالے سے خطے کے سیاسی و سماجی رہنما پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو:ڈان نیوز

گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خطے کی عوام نے علاقے میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے

اسلام آباد میں گلگت-بلتستان میں بھارتی سازشوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلگت-بلتستان کے رہنما بیدار خان کا کہنا تھا کہ گلگت-بلتستان کی عوام کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو فوقیت نہیں دے گی، یہاں کے لوگ پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آرمی چیف سے ملاقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت-بلتستان میں بیرونی تسلط سے نجات دلانے کے لیے سیاسی علاقائی اور معاشرتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے حالات بدل رہے ہیں، نئی حکومت کے لیے وقت کم مقابلہ سخت ہے!

اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما عباس سفیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چند روز قبل یورپی یونین ڈس انفولیب کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں واضح ہوگیا کہ فنڈڈ لوگوں کے ذریعے کشمیر اور گلگت-بلتستان کے بارے میں پاکستان کا نظریہ خراب کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا واضح ثبوت 2 روز قبل حیدر شاہ رضوی کے فرزند مہدی شاہ رضوی نے فرانس سے ویڈیو بیان میں پوری دنیا کے سامنے رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'مہدی شاہ رضوی نے جس ٹولے کی نشاندہی کی، پوری قوم اس ٹولے کو بخوبی جانتی ہے، یہ وہی ٹولہ ہے جو پاک فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، جو مذہبی عقائد پر حملہ کرتا ہے، گلگت بلتستان میں فحاشی کے اڈے کھولنے کا مطالبہ کرتا ہے، جو ہماری اسلامی بنیادی عقائد پر تنقید کرتا ہے'۔

عباس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 'ہم بحیثیت گلگت بلتستان کے آباؤ اجداد کے وارث ان کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے پر آج بھی قائم ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی سیاسی جدوجہد کی کہانی

انہوں نے کہا کہ 'یہ ٹولہ بھارت سے ہمدردی رکھتا ہے، انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم نظر نہیں آتے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بھارت نے متنازع خطے کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کردیا ہے، ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ پاکستان بھرپور جرات کا مظاہرہ کرے اور گلگت بلتستان کو وہاں کی عوام کے دیرینہ مطالبے کے مطابق پاکستان کا آئینی صوبہ بنایا جائے'۔

اس موقع پر حیدر شاہ رضوی کی صاحبزادی طیبہ رضوی کا کہنا تھا کہ میرے والد محب وطن پاکستانی تھے جس کا ثبوت میرے بھائی نے پیرس سے اپنے ویڈیو پیغام میں دیا۔

ان کا کہا تھا کہ حیدر شاہ رضوی نے ہمیشہ گلگت-بلتستان کی عوام کے حقوق کی بات کی اور بھارت کے لیے کوئی نرم گوشہ اختیار نہیں کیا اور میرے بھائی نے بھی محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والد صاحب نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی بات کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو رحمت اللہ علیہ کہتے تھے، بھارتی لابی کو میرے بھائی نے بے نقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ بیرون ملک پاکستانی طالب علموں سے رابطہ کرنے والوں کے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور انہیں بے نقاب کرنے میں ریاست پاکستان کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں انتخابی دن کیا کچھ ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاک فوج اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے'۔

پریس کانفرنس کے دوران بیدار خان نے دوبارہ بات کرتے ہوئے کہا کہ سجاد راجا اور ڈاکٹر امجد ایوب مرزا گلگت-بلتستان کی عوام کو اوچھے ہتھکنڈے اور نظریات کی پڑھائی پڑھا کر یہاں کے حالات بھی بلوچستان کے حالات جیسے بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ایجنٹس کے ایجنڈوں کا گلگت بلتستان کے نوجوان اور سیاسی شعور رکھنے والی شخصیات مقابلہ کرنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے انہوں نے مہدی شاہ پر بھارتی میڈیا کے تعاون سے جھوٹے الزامات لگائے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور ان اوچھے ہتھکنڈوں کا گلگت بلتستان کی عوام مقابلہ کرتی رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024