• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سام سنگ کا سستا انٹری لیول فون گلیکسی ایم 02

شائع February 2, 2021
گلیکسی ایم 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے جنوری 2021 کے شروع میں گلیکسی 02 ایس متعارف کرایا تھا اورر اب کا مزید سستا ورژن گلیکسی ایم 02 کی شکل میں پیش کردیا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا انٹری لیول اسمارٹ فون 6.5 انچ کے انفٹنی وی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیو پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی ایم 02 کا وزن 206 گرام ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی سے کیا ہے اور یہ 4 رنگوں بلیک، گرے، بلیو اور ریڈ میں دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ دسرا 2 میگا پکسل میکرو کیمرا ہے جبکہ ایل ای ڈی فلیش اس کے نیچے ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 9 فروری کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کا 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 96 ڈالرز (15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024