• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب فلمی سین کی خاطر شاہ رخ خان نے زندگی داؤ پر لگادی

شائع February 1, 2021
مداحوں کے مطابق شاہ رخ خان نے جان خطرے میں ڈالی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
مداحوں کے مطابق شاہ رخ خان نے جان خطرے میں ڈالی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

اس میں کوئی شک نہیں کہ فلموں کی کامیابی کے لیے ہیرو اور ہیروئنز سمیت دیگر کاسٹ خطرناک مناظر بھی شوٹ کرواتے ہیں۔

تاہم ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی اداکار فلم کے محض ایک سین کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالے، لیکن بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک فلمی سین کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی‘ کی جانب سے حال ہی میں شاہ رخ خان کے اسٹنٹ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ بولی وڈ کنگ نے صرف فلمی منظر کے لیے جان خطرے میں ڈالی۔

ریڈ چلی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، تاہم یہ ان کی 2014 کی فلم 'ہیپی نیو ایئر' کا ایک سین تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی ریاست دبئی کے ایک بلند و بالا عمارت کے بنے لوہے کے جنگلے پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ کی فلم پٹھان میں سلمان خان 15 منٹ کی اداکاری کیلئے کاسٹ

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان بلند و بالا عمارت سے نیچے گرتے ہیں، تاہم نیچے زمین پر جانے سے قبل وہ لوہے کی سیخوں میں ہاتھ ڈال کر واپس اوپر آجاتے ہیں۔

ویڈیو سے صاف اندازہ ہوتا کہ مذکورہ ویڈیو کسی فلم کا سین ہے، تاہم ریڈ چلی کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ وہ سین کس فلم کا ہے۔

ریڈ چلی نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ، فلم، سینما اور شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

مذکورہ خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو پر شاہ رخ خان کے کئی مداحوں نے کمنٹس کیے اور ان کے اسٹنٹ کو جان کو خطرہ میں ڈالنے کے برابر قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کی ویڈیو کلپس اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو کسی ولن کے ساتھ تیز چلتی پجارو کے اوپر فائٹ کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

شاہ رخ خان کی جن ویڈیوز یا تصاویر کو شیئر کیا جا رہا ہے، ان میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئیں۔

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کافی عرصے سے دبئی میں جاری ہے اور ان کے ساتھ اس فلم میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’پٹھان‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ سال کے اوائل یا رواں سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024