• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

80 سالہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل

شائع February 1, 2021
سابق وفاقی وزیر کی شادی کی تصاویر چند دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
سابق وفاقی وزیر کی شادی کی تصاویر چند دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی کی دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگ انہیں شادی کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

ضعیف العمری میں شادی کیے جانے پر بعض افراد سابق وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، تاہم بعض افراد کا خیال ہے کہ انہوں نے چوری چھپے افیئر چلانے سے شادی کرنے کو ترجیح دی، جو کہ احسن قدم ہے۔

سید افتخار حسین گیلانی کی شادی کی تصاویر گزشتہ تین دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ساتھ ہی میڈیا میں بھی ان کی شادی کی خبریں شائع ہوئیں۔

انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر (بی ریکارڈر) کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے خود سے 61 سالہ کم عمر لڑکی سے شادی کی اور ان کی دلہن اور ان کی عمر میں اتنا زیادہ فرق ہونے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افتخار گیلانی کی شادی چند دن قبل ہوئی اور ان کی شادی کی تصاویر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سید افتخار گیلانی 1940 میں پیدا ہوئے، جس حساب سے ان کی عمر 81 برس ہے۔

سید افتخار گیلانی کی شادی کے حوالے سے ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور دعویٰ کیا کہ سابق وفاقی وزیر نے پوتوں اور پوتیوں کی عمر کی لڑکی سے شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق افتخار گیلانی نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کی—اسکرین شاٹ
رپورٹس کے مطابق افتخار گیلانی نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کی—اسکرین شاٹ

لکھاری اور سیلز ٹرینر اشرف چوہدری نے بھی افتخار گیلانی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ چھپ کر معاشقے کرنے سے سرعام شادی کرنا بہتر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ افتخار گیلانی نے 80 سال کی عمر میں شادی کی اور ساتھ ہی مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک باد پیش کریں۔

افتخار گیلانی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں دلہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تاحال افتخار گیلانی یا ان کے اہل خانہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

شادی کی خبروں پر افتخار گیلانی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: ٹوئٹر
شادی کی خبروں پر افتخار گیلانی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: ٹوئٹر

خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے 2011 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دلہن افتخار گیلانی سے 60 سال کم عمر ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دلہن افتخار گیلانی سے 60 سال کم عمر ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

سید افتخار گیلانی پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں شمار ہوتے ہیں، وہ 1988 میں بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں قانون کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل افتخار گیلانی کو ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریب دیکھا جاتا تھا، تاہم انہوں نے 11 سال قبل اپنی کئی سال کی سیاسی وفاداری تبدیل کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024