• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان کیلئے تحریری یقین دہانی طلب کرلی

شائع January 27, 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر-نومبر 2021 میں بھارت میں ہوگا — فائل/فوٹو: آئی سی سی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر-نومبر 2021 میں بھارت میں ہوگا — فائل/فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحریری یقین دہانی طلب کر لی۔

آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔

مزید پڑھیں: بھارت 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب طلب کیا۔

بی سی سی آئی سے پاکستانی اسکواڈ کے تمام اراکین کو ویزے جاری کرنا اور ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی مانگی گئی ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔

بھارت کو کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے پاس ایونٹ رکوانے کے لیے عدالت سے حکم امتناع لینے کا موقع بھی ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر اور نومبر 2021 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا۔

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ 2020 کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں بھارت منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی

اگست 2020 میں آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے تھے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے سے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہوگا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

کورونا سے کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو اکتوبر-نومبر 2020 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی لیکن آئی سی سی نے آسٹریلیا کے بورڈ کی جانب سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

بھارت پرانے منصوبے کے تحت ایونٹس کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتوی شدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب 2022 میں آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024