• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آمنہ الیاس کی ’بھرم کلچر‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی کوشش

شائع January 26, 2021
اداکارہ کی ویڈیو کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی ویڈیو کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے والی آمنہ الیاس یوں تو ہمیشہ خواتین کے خلاف ناروا سلوک، بچوں کے استحصال اور فرسودہ روایات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں ٹریفک پولیس کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے والے افراد کے رویوں پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر کار میں ’بھرم‘ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کی کار کا شیشہ بجا کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کو احترام سے بتاتے ہیں کہ انہوں نے ٹریفک سگنل توڑ کر قانون کو توڑا ہے اور ساتھ ہی اہلکار آمنہ الیاس سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس دکھائے جانے کے مطالبے پر اداکارہ انہیں ’بھرم‘ کے ساتھ بتاتی ہیں کہ ان کا نام آمنہ الیاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

جس پر ٹریفک اہلکار غصے میں آکر انہیں بولتے ہیں کہ وہ انہیں صرف ڈرائونگ لائسنس دکھائیں۔

جس پر اداکارہ سہمے ہوئے انداز میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ تو صرف اہلکار کو اپنا نام بتانا چاہتی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو ’بھرم کلچر‘ کو فروغ دینے والے افراد کے نام کرتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ دیگر شہروں میں ٹریفک پولیس کے ساتھ کیا ہوتا ہے تاہم انہیں لگتا ہے کہ خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے سے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ فیشن قانون کی خلاف ورزی کا سبب بھی بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'خود کو پہچانو'، آمنہ الیاس کی ایک مرتبہ پھر رنگ گورا کرنے والی کریمز پر تنقید

اداکارہ نے ٹریفک پولیس کا احترام کریں اور قانون کی حکمرانی جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اداکارہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کا شعور پیدا کرنے کی جاری کی گئی مختصر ویڈیو کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سے ایک دن قبل ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر بولڈ انداز میں اپنی تصویر شیئر کی تھی، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور بعض لوگوں نے انہیں بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

آمنہ الیاس کی بولڈ تصویر پر بعض افراد نے ان پر عریانیت کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا تھا۔

آمنہ الیاس سماجی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
آمنہ الیاس سماجی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024