• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مائیکرو سافٹ ایج میں متعدد نئے فیچرز متعارف

شائع January 24, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے اپنے ایج براؤزر میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے، تاکہ گوگل کروم کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

ان میں سے کچھ فیچرز تو گوگل کروم سے مماثلت رکھتے ہیں جبکہ کچھ ایسے ہیں، جو اس ویب براؤزر کو دیگر سے منفرد بناتے ہیں۔

سب سے اہم فیر ایج میں پاس ورڈ جنریٹر اور مانیٹر ہے جو اکاؤنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھ سکیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر ویب سائٹ کے لیے لاگ ان انفارمیشن ایک جیسی نہ ہو۔

اب مائیکرو سافٹ ایج کی جانب سے خودکار طور پر کسی نئے اکاؤنٹ پر سائن اپ کرتے ہوئے ایک پاس ورڈ سجیسٹ یا پرانے پاس ورڈ کو بدلنے کا مشورہ دی اجائے گا۔

نئی سیفٹی مانیٹر صارف کو آگاہ کرے گا کہ اس کی لاگ ان انفارمیشن غلط ہاتھوں تک نہیں پہنچ گئی۔

تاہم ابھی ایج میں کروم جیسا کمزور پاس ورڈ سے آگاہ کرنے کا والا نظام نہیں اور صارف کو یہ نیا فیچر استعمال کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سے سائن ان ہونا ہوگا۔

دیگر اہم فیچرز میں سے ایک ٹیبز کے حوالے سے ہے جس سے وہ ٹیبز غیرفعال ہوجاتی ہیں جو استعمال نہیں ہورہی ہوتیں، تاکہ میموری اور سی پی یو پرفارمنس کو بہتر رکھا جاسکے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے اور کسی ٹیب کی سلیپ کا وقت طے کرنے کے لیے Edge://settings/system میں جانے کی ضرورت ہوگی۔

صارف مخصوص ویب سائٹس کو سلیپ سے بچانے کے لیے باہر بھی رکھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایج میں سائیڈ بار سرچ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اور کرنٹ ویب پیج کو چھوڑے بغیر اصطلاحات سرچ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ایج کی جانب سے ہسٹری اور ٹیبز کو ڈیوائسز کے درمیان sync بھی کرنا ممکن ہوگا اور براؤزر میں 24 نئی تھیمز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

یہ تمام فیچرز صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور جلد تمام افراد ان کو استعمال کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024