• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کوئی پلان بی نہیں، اولمپکس اسی سال منعقد ہوں گے، تھامس باک

شائع January 22, 2021
اولمپکس رواں سال  23جولائی سے منعقد ہوں گے— فوٹو: رائٹرز
اولمپکس رواں سال 23جولائی سے منعقد ہوں گے— فوٹو: رائٹرز

ٹوکیو: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باک نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے کوئی پلان بی نہیں اور اس سال ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

تھامس باک نے کیوڈو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 ​​جولائی کو ٹوکیو میں اولمپکس منعقد نہیں ہو پائیں گے۔

مزید پڑھیں: 'اگر اولمپکس 2021 میں بھی نہ ہوئے تو دوبارہ منعقد نہیں ہوں گے'

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کوئی پلان بی نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب ایک سال التوا کا شکار ہونے والے ٹوکیو گیمز کے انعقاد میں اب صرف چھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے جس کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر شکوک و شبہات نے جنم لینا شروع کردیا ہے کہ وبائی مرض اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے تو کیا ایسے ایونٹ کا انعقاد کرانا موزوں ہو گا۔

ٹوکیو کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا ہے جس کی بدولت وائرس قابو میں آئے یا نہیں اور ویکسین کے بغیر ہی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔

لیکن جاپان میں عوام کی زیادہ تعداد کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے، حالیہ رائے شماری میں 80 فیصد جواب دہندگان ایونٹ میں مزید تاخیر یا منسوخی کے حق میں ہیں۔

ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشیرو مطو نے خبر رساں ایجنسی ہفتے اے ایف پی کو بتایا کہ اس سال کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے منتظمین کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس کی منسوخی پر بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث اولمپکس 2020 اگلے سال تک ملتوی

لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں کہ شائقین کے اسٹینڈز بھرے ہوئے ہوں گے یا تماشائیوں کے بغیر ہی منعقد ہوں گے۔

ایونٹ میں شائقین کو شرکت کی اجازت دی جائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کچھ دنوں میں متوقع ہے جہاں گیمز 23 جولائی سے منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024