• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورون دھون کی شادی کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

شائع January 22, 2021
نتاشا دلال اور ورون دھون 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، رپورٹس—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
نتاشا دلال اور ورون دھون 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، رپورٹس—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ ہفتے ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ایسی خبریں آنے کے بعد ورون دھون کے چچا اداکار انیل دھون نے بھی مختصر طور پر ان کی شادی 24 جنوری کو منعقد کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

انیل دھون نے بھارتی میڈیا کو دو دن قبل بتایا تھا کہ ورون دھون کی شادی ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں 24 جنوری کو ہوگی۔

اس سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے ورون دھون اور ان کی ہونے والی دلہن نتاشا دلال کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ دونوں 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کی شادی 24 جنوری کو ہوگی، چچا کا دعویٰ

اور اب بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کے لیے مہمان شادی کے مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے تاہم دوسری جانب ورون دھون نے شادی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نتاشا دلال اپنے گھر سے شادی کے مقام پر منتقل ہوگئیں ہیں، جہاں 22 جنوری کی شام سے تقریبات کا آغاز ہوجائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں نتاشا دلال کی گھر سے سادے لباس میں دوسری جگہ سفر کرنے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنی شادی کے لیے علی باغ منتقل ہو رہی ہیں۔

تاہم نتاشا دلال نے رپورٹرز سے اس حوالے سے بات نہیں کی۔

دوسری جانب شوبز ویب سائٹ پنک ولا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نتاشا دلال 22 جنوری کی صبح کو ہی شادی کے لیے علی باغ منتقل ہوگئیں، جہاں ان کی شادی کی تقریبات کا شام میں آغاز ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی حوالے سے شوبز پلیٹ فارم وومپلا نے بھی اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کے لیے مہمان شادی کے مقام پر پہنچا شروع ہوگئے۔

وومپلا کی جانب سے ورون دھون کے چچا انیل دھون کی اہل خانہ سمیت گھر سے دوسری جگہ سفر کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ ورون دھون کی شادی کے لیے علی باغ منتقل ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وومپلا نے ورون دھون کی بھتیجی انجلی دھون کی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ وہ بھی چچا کی شادی کے لیے علی باغ منتقل ہو رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ تاحال ورون دھون اور نتاشا دلال نے اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تاہم ذرائع کے مطابق علی باغ کے مقام پر ان کی شادی کی تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات علی باغ کے مینشن ہاؤس ریزورٹ میں ہوں گی، جہاں دونوں 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی پرتعیش مقام پر ہو رہی ہے اور وہاں پر مہمانوں کے لیے دو درجن کے قریب کمرے حاصل کیے جا چکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ورون دھون نے شادی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ورون دھون کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکار کو جب فوٹوگرافرز نے شادی کرنے کی مباک باد دی تو انہوں نے اس انداز میں بات کی جیسے انہیں کچھ معلوم ہی نہ ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون اپنی شادی کی بات کرنے کے بجائے فوٹوگرافرز کو ان کی شادی ہونے اور بچے پیدا ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے چلے گئے۔

تاہم انہوں نے واضح طور پر اپنی شادی کی تردید نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے خبروں پر کوئی رد عمل دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024