• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی

شائع January 22, 2021
دونوں کی نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
دونوں کی نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

ٹک ٹاک اسٹار اور جلد ہی اداکاری کا آغاز کرنے والی حریم شاہ نے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ نے ابتدائی طور پر 18 جنوری کو مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں اگرچہ ٹک ٹاک اسٹار کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا مگر ایک خاتون کو مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے بعد حریم شاہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ مفتی قوی نے ان کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا گفتگو کی، جس وجہ سے انہوں نے انہیں تھپڑ رسید کیا۔

بعد ازاں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی کو تھپڑ انہوں نے نہیں بلکہ ان کی کزن نے مارا۔

یہ بھی پڑھین: حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

مذکورہ معاملے کے بعد حریم شاہ نے مفتی قوی کی ڈریسنگ روم میں بنائی گئی مزید دو ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جن میں انہیں دوسرے سے خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں دونوں کی سوشل میڈیا پر بھی متعدد ویڈیوز زیر گردش ہیں، جن میں دونوں کو نہ صرف فون پر باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان تمام ویڈیوز کے بعد حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ بنائی گئی ایک اور ویڈیو شیئر کردی، جس میں دونوں کو میک اپ روم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ریلیز کی گئی ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ خاتون مفتی قوی کو میک اپ کر رہی ہیں، جب کہ پاس ہی حریم شاہ اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ اور مفتی قوی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کسی ٹی وی یا ڈیجیٹل شو میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم اس کے باوجود ان کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024