شیاؤمی کا نیا می نوٹ بک 14 لیپ ٹاپ پیش
شیاؤمی ویسے تو اسمارٹ فونز کے لیے مشہور ہے مگر یہ کمپنی متعدد ٹیکنالوجی ڈیوائسز تیار کرتی ہے، جن میں لیپ ٹاپس بھی شامل ہیں۔
شیاؤمی کے می نوٹ لیپ ٹاپس کے اکثر ماڈلز میں ویب کیمرا موجود نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب اس کمپنی نے می نوٹ بک 14 لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس میں ویب کیم ٹاپ بیزل میں چھپا ہوا ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں 10 جنریشن انٹیل کور آئی 5 پراسیسر دیا گیا ہے۔
یہ لیپ ٹاپ 3 مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا، جن میں سے ایک میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بیسک انٹیل یو ایچ ڈی گرافکس 620 یونٹ موجود ہے۔
دوسرے ورژن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ تیسرے آپشن میں 512 جی بی اسٹوریج اور انویڈیا جی فورس ایام ایکس 250 گرافکس کارڈ اس کا حصہ ہے۔
تینوں ورژنز میں ڈسپلے 14 انچ کا ہے جس میں 1080 پی ریزولوشن دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ SATA 3 ایس ایس ڈی اور 46 Wh بیٹری دی گئی ہے۔
دیگر فیچرز میں وائی فائی 802، 11 اے سی موڈیول، بلیوٹوتھ 5.0، 3 یو ایس بی پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور ایک 3.5 ایم ایم آڈیو جیک قابل ذکر ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس کا وزن 1.5 کلوگرام ہے جبکہ موٹائی محض 18 ملی میٹر ہے۔
فی الحال یہ لیپ ٹاپ بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 600 ڈالرز (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے 680 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک رکھی گئی ہے۔
قیمتوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ صارف کونسا ورژن خریدنا پسند کرتا ہے۔