• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جعلی بینک اکاؤنٹس: نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

شائع January 19, 2021
ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں مراد علی شاہ کے خلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال، خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: روشن سندھ پروگرام کیس: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نیب میں پیش، تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش

ریفرنس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کیے گئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈِسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔

خیال رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت بشمول سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، فریال تالپور، سینئر بینکرز اور بیوروکریٹس ملزمان نامزد ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں متعدد بار اس کیس میں تفتیش کے لیے پیش ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا

مراد علی شاہ کو نیب کے دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے جن میں شوگر ملز سبسڈی کیس بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مخصوص شوگر ملز کو سبسڈیز دی گئی تھیں اس وقت وہ سندھ کے وزیر خزانہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024