• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاک-برطانیہ ثقافت کے فروغ کیلئے عدنان صدیقی اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

شائع January 19, 2021
داکار عدنان صدیقی نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی —فوٹو:عدنان صدیقی انسٹاگرام
داکار عدنان صدیقی نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی —فوٹو:عدنان صدیقی انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پاک-ترک اشتراک کے آغاز کے بعد اب پاکستانی ٹیلی ویژن کے ثقافتی فروغ کے لیے پاک- برطانیہ دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی تھی اور اس حوالے سے خصوصی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔

عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ کس طریقے سے دونوں ممالک نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ تعلیم اور کرکٹ کے لیے محبت کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان و ترکی کا مشترکہ طور پر 'ترک لالا' ڈراما بنانے کا امکان

برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس گلوبل وقت میں آپ جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں پختہ یقین کرتا ہوں کہ تمام شعبہ جات میں ثقافتی تبادلہ، سفارت کاری کا نیا انداز مرتب کرے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات میں اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا اور ہم نے تعلیم، انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ کے ذریعے پاک-برطانیہ تعلقات کو نئی تحریک دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔

انہوں نے کرسچین ٹرنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ چائے پینا اور خیالات کا تبادلہ کرنا ایک اعزاز تھا۔

عدنان صدیقی نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے کہ ہماری دوستی ذاتی اور سفارتی طور پر آگے بڑھے۔

دوسری جانب کرسچین ٹرنر نے عدنان صدیقی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ عدنان صدیقی اور عمارہ حکمت سے ملاقات میں بہت مزا آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے ایک اور کردار 'عبدالرحمٰن' کی پاکستان آمد

کرسچین ٹرنر کے مطابق پاکستانی ٹی وی اور فلمز کو برطانیہ میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ بھی اس ملاقات کا حصہ تھیں۔

انہوں نے کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عدنان صدیقی نے پاکستانی مواد کو بیرون ملک دکھانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔

چند روز قبل عدنان صدیقی نے ترک وفد کی میزبانی کی تھی اور دیریلش ارطغرل ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024