• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بچوں کی پیدائش سے ماں کی نیند زیادہ متاثر ہوتی ہے یا باپ کی؟

شائع January 18, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

بچوں کی پیدائش کے بعد جوڑے کی نیند متاثر ہوتی ہے تاہم اس کا زیادہ اثر ماں پر مرتب ہوتا ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میک گل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک سے زیادہ بچوں کے بعد ماں کی نیند کا معیار متاثر ہوتا ہے، تاہم بچوں کی تعداد سے باپ کی نیند کا معیار کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے دوران 111 والدین کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 3 ایسی مائیں تھیں جو تننہا بچوں کی کفالت کررہی تھیں۔

طبی جریدے جرنل آف سلیپ ریسرچ میں شائع تحقیق میں شامل افراد کی نیند کی عادات کا جائزہ 2 ہفتوں تک لیا گیا۔

ایسی خواتین جن کا ایک بچہ تھا، انہوں نے نیند کے بہتر معیار کو رپورٹ کیا جبکہ ایک سے زیادہ بچوں کی ماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی نیند زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

تاہم بچوں کی تعداد اور باپ کی نیند میں کوئی فرق نظر آیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ماں بننے والی خواتین کے مقابلے میں زیادہ بچوں کی ماؤں نے نیند متاثر ہونے کو زیادہ رپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بچے کی ذمہ داری صرف ماں پر چھوڑ دی جائے تو جوڑے کے تعلق میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے، اس کا حل مل کر بے کی نگہداشت کو یقینی بنانا ہے۔

اب محققین کی جانب سے اس تحقیق کو آگے بڑھا کر ماں اور والد کی نیند کے درمیان فرق کی وضاحت جاننے کے لیے کام کیا جائے گا۔

ان کی جانب سے تعین کیا جائے گا کہ آخر ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش کے بعد ماؤں کی نیند زیادہ متاثر کیوں ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024