• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حدیقہ کیانی کی ثانیہ سعید کے ساتھ سیٹ پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

شائع January 18, 2021
'رقیب سے' کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے نجی ڈراما چینل ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے— فوٹو:اسکرین شاٹ
'رقیب سے' کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے نجی ڈراما چینل ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے— فوٹو:اسکرین شاٹ

ستمبر 2020 میں اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ جلد ہی گلوکارہ حدیقہ کیانی اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

جس کے بعد گلوکارہ کی اداکاری کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ گلوکارہ اپنی اداکاری کے سفر کا لطف اٹھارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کی اداکاری کی جھلک دیکھ کر مداح حیران

حال ہی میں حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر سیٹ کے مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ گانا گارہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'رقیب سے کے سیٹ پر، لیجنڈری ثانیہ سعید اور میں نے اچانک گانا گایا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایک سچی اور خوبصورت انسان ہیں، ان کے اور پوری ٹیم کے ساتھ گزشتہ چند ماہ شوٹنگ کرنا ایک اعزاز رہا ہے۔

— فائل فوٹو: ڈان امیجز
— فائل فوٹو: ڈان امیجز

اس سے قبل حدیقہ کیانی نے اداکاری کے آغاز کو اپنے لیے ایک نیا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اداکاری کے آغاز کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ساتھی اداکاروں سے انہیں سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے اور خاص طور پر نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید نے انہیں قیمتی مشورے بھی دیے، جن سے ان کی اداکاری بہتر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکاری کے بعد حدیقہ کیانی اداکاری کیلئے کے تیار

حدیقہ کیانی نے بتایا تھا کہ 'رقیب سے' کا ٹائٹل گانا بھی انہوں نے ہی گایا ہے، جس کی شاعری ان کی والدہ خاور کیانی نے لکھی ہے۔

— فائل فوٹو: ڈان امیجز
— فائل فوٹو: ڈان امیجز

'رقیب سے' میں حدیقہ کیانی کے علاوہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال مخدوم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور اس کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

'رقیب سے' کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے نجی ڈراما چینل ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024