• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایسا اسمارٹ بیڈ جس کے اندر ٹی وی چھپا ہوا ہے

شائع January 18, 2021
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر افراد اپنے گھر میں موجود ٹیلی ویژن کو کافی بدنما سمجھ کر لوگوں کی نظروں سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے لیے اکثر کور کی مدد لی جاتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ایل جی نے لوگوں کی اسی 'مشکل' کو مدنظر رکھ کر ایک انوکھا حل تلاش کرلیا ہے اور وہ ہے اس کمپنی کا اسمارٹ بیڈ۔

یہ کانسیپٹ اسمارٹ بیڈ اس مسئلے کو حل کردے گا کیونکہ ٹیلی ویژن اس بستر کے فریم کے اندر چھپ جائے گا۔

جی ہاں واقعی اس بیڈ کے فریم کے اندر 55 انچ کی ایک ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی اسکرین چھپی ہوئی ہے۔

سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایل جی نے اس کانسیپٹ ڈیوائس کو پیش کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

جب کوئی ٹی وی دیکھنا چاہے گا تو اسکرین فریم میں سے باہر نکل کر ایک ٹی وی کی شکل (بیک لائٹ کے بغیر) اختیار کرلے گی۔

جب پروگرام ختم ہوجائے اور کچھ دیکھنے کا دل نہ کرے تو یہ اسکرین ایک بار پھر فریم کے اندر غائب ہوجائے گی۔

یہ اسکرین 40 فیصد تک شفاف ہوگی جو کمپنی کی سابقہ ٹرانسپیرنٹ ایل سی ڈیز سے بہگتر ہے جن میں یہ شرح 10 فیصد تھی۔

اس پینل میں بلٹ ان اسپیکرز بھی ہوں گے جبکہ ساؤنڈ سولوشن ٹیکنالوجی فریم کا حصہ ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی سیٹ کو گھر میں مرضی سے کہیں بھی رکھا جاسکے گا، تاہم ایسا فی الحال ممکن نہیں کیونکہ یہ فروخت کے لیے نہیں۔

کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو روزمرہ کی زندگی میں متعدد مقامات جیسے دکانوں، شاپنگ مراکز اور دیگر میں استعمال کیا جاسکے گا، یہ مستقبل میں موجودہ ڈسپلے کی جگہ لے گی۔

ویسے تو ماضی میں بھی سام سنگ، ایل جی اور پیناسوننک اس طرح کی ٹرانسپیرنت اسکرین والی کانسیپٹ ڈیوائسز پیش کرچکے ہیں۔

مگر یہ ایل جی ڈسپلے کی پہلی ایسی اسکرین ہے جو ٹی وی کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے اور گھر میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فی الحال یہ بس ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے اور کمپنی نے ایسا کوئی عندیہ نہیں دیا کہ کب تک اسے کمرشل پراڈکٹ کی شکل دی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024