• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاس ورڈ بھول کر اربوں روپے کے بٹ کوائنز سے محروم ہونے والا شخص

شائع January 18, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بٹ کوائن اس وقت دنیا کی سب سے قیمتی کرپٹو کرنسی ہے، جس کا ایک یونٹ اس وقت 59 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کا ہے۔

تو تصور کیا جاسکتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس بٹ کوائن موجود ہیں، ان کے لیے اس کی اہمیت کیا ہوسکتی ہے۔

تو اس وقت کیا ہو جب ایک فرد ہزاروں بٹ کوائنز کا مالک ہو مگر وہ ان تک رسائی کا پاس ورڈ ہی بھول جائے؟

ایسا حیران کن واقعہ ایک پروگرامر اسٹیفن تھامس کے ساتھ ہوا جو حالیہ دنوں میں عالمی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ رہے۔

یہ پروگرامر 22 کروڑ ڈالرز (35 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے کے بٹ کوائنز کے ذخیرے تک رسائی دلانے والا پاس ورڈ سے محروم ہوگیا ہے۔

یہ 7 ہزار سے زیادہ بٹ کوائن ایک محفوظ ہارڈ ویئر ڈرائیو میں اسٹور تھے، جو ایک آئرن کی ڈیوائس ہے۔

اس ڈیوائس میں صارف کو پاس ورڈ کا اندازہ لگانے کے 10 مواقع دیئے جاتے ہیں اور اس کے بعد ڈیٹا انکرپٹ کردیا جاتا ہے۔

جرمنی میں پیدا ہونے والے اسٹیفن تھامس 8 بار غلط پاس ورڈ کا اندراج کرچکے ہیں اور اب بس 2 مواقع ہیں، جس کے بعد بٹ کوائنز ضائع ہوجائیں گے۔

آغاز میں اس پروگرامر نے پوری کی اور اس کے اپنے الفاظ میں 'میں بستر پر لیٹ کر اس بارے میں سوچتا رہتا، پھر میں کمپیوتر کے پاس نئی حکمت عملی کے ساتھ جاتا، مگر وہ کام نہیں کرتی اور میں پھر پریشان ہوجاتا'۔

بٹ کوائن کی قیمتوں میں جتنی تیزی سے حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد اسٹیفن تھامس کی ملکیت میں موجود ذخیرے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

پروگرامر کی مشکل وائرل ہونے کے بعد اس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وقت کے ساتھ ززخم بھرجاتے ہیں اور وہ ممکنہ نقصان پر اب صبر کرچکا ہے۔

اسٹیفن تھامس کا کہنا تھا 'یہ میری زندگی کا بڑا سنگ میل ہے، جس سے مجھے احساس ہوا کہ میں کس طرح اپنی قدر کا احساس کرسکتا ہوں، اس کا انحصار بینک اکاؤنٹ میں میری دولت پر نہیں'۔

اسٹیفن تھامس اب امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں مقیم ہیں اور بٹ کوائنز کے ان متعدد صارفین میں سے ایک ہیں جو اپنے والٹ تک رسائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل 2013 میں بھی ایک ویلش فرد نے ساڑھے 7 ہزار بٹ کوائنز سے لوڈ ہارڈ ڈرائیو کو پھینک دیا تھا اور اب قیمت بڑھنے پر اس نے مقامی انتظامیہ کو شہر کے کوڑے کے مرکز میں کھدائی کے عوض 7 کروڑ ڈالرز دینے کی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں بٹ کوائن کی مالیت ریکارڈ 40 ہزار ڈالرز تک پہنچی اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں 50 ہزار ڈالرز کا ہندسہ بھی چھو سکتی ہے۔

اس وقت ایک بٹ کوائن 37 ہزار ڈالرز سے زائد کا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024