• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی سی ایل کا منفرد رول ایبل اسمارٹ فون

شائع January 17, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ایل جی نے لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اپنے رول ایبل فون کی جھلک پیش کی تھی۔

اسی ایونٹ میں ٹیلی ویژن کے لیے معروف کمپنی ٹی سی ایل نے بھی اس سے ملتا جلتا کانسیپٹ فون متعارف کرایا تھا۔

فون کی مکمل تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں، مگر ٹی سی ایل نے اپنے رول ایبل فون کی کچھ تفصیلات ضرور شیئر کیں۔

کمپنی نے انکشاف کیا کہ یہ فون 6.7 انچ کے ڈسپلے 7.8 انچ تک پھیل جاتا ہے اور یہ کام محض ایک بٹن دبانے سے ہوتا ہے۔

ویسے ٹی سی ایل کا رول ایبل کانسیپٹ فون کا تصور نیا نہیں، 2020 میں بھی اس کمپنی نے ایسا ایک کانسیپٹ فون پیش کیا تھا۔

مگر وہ اس نئے فون کی طرح کسی کتاب کی طرح کھلتا تھا جبکہ یہ نیا فون اوپر کی جانب سلائیڈ کرکے بڑا ہوتا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ لچکدار ڈسپلے والا ایک فون وہ 2021 میں ہی متعارف کرائے گی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ فولڈ ایبل ہوگا یا رول ایبل۔

یہ کانسیپٹ فون بظاہر 10 ایم ایم سے کم موٹا محسوس ہوتا ہے یعنی کسی عام اسمارٹ فون سے زیادہ موٹا نہیں، یعنی دیگر فولڈ ایبل فونز سے کافی مختلف ہے۔

فون میں آئینے جیسسا بیک موجود دیا گیا ہے اور ڈسپلے سائز کو بدلنے کے لیے انٹرفیس دیا جائے گا، تاہم اس کی وضاحت کمپنی نے نہیں کی۔

ٹی سی ایل نے ایک پرنٹڈ لچکدار او ایل ای ڈی اسکرولنگ ڈسپلے کو بھی نمائش میں رکھا تھا جو کاغذ کا ایک ٹکڑا محسوس ہوتا ہے جو پھیل کر 17 ان اسکرین کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر جلد کسی ڈیوائس کا حصہ نہیں بن سکے گی، کیونکہ ابھی اتنے بڑے ڈسپلے والے فون بن بھی نہیں رہے۔

گزشتہ سال اس کمپنی کا جو کانسیپٹ فون سامنے آیا تھا، اس میں سلائیڈ آؤٹ ڈسپلے دیا گیا تھا۔

اس فون میں ایک اور ڈسپلے فرسٹ ڈسپلے کے پیچھے موجود تھا جس کو کھینچ کر باہر نکال لیا جاتا۔

اس کمپنی نے جنوری 2020 میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران بھی ایک پروٹوٹائپ اسمارٹ فون پیش کیا تھا۔

یہ فون چوکور ڈیزائن کا ہے جو درمیان سے کھل کر 7.2 انچ پلاسٹک ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کوئی سیلفی کیمرا نہیں، مگر بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

دیگر فولڈ ایبل فونز کے برعکس ٹی سی ایل کی ڈیوائس فولڈ ہونے پر بھی فرش پر کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ لیپ ٹاپ کی طرح فولڈ کرکے اس کی اسکرین کے آدھے حصے کو ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ درجن بھر فولڈ ایبل فونز کے ڈیزائنز پر کام کررہی ہے جبکہ اس طرح کے اسمارٹ چشمے اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024