• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

کورونا وائرس سے بچانے والا لیمپ لینا پسند کریں گے؟

شائع January 17, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹارگوس
— فوٹو بشکریہ ٹارگوس

خواہش ہو یا نہ ہو مگر کووڈ 19 کی وبا جلد ختم ہونے والی نہیں اور اس سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے الٹرا وائلٹ روشنی پر کافی کام کیا جارہا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس نامی کمپنی نے متعدد ڈیوائسز پیش کیں، جن میں سے بیشتر میں الٹرا وائلٹ روشنی جراثیموں کا صفایا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ان میں سے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ بھی ہے جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔

اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خودکار طور پر اس وقت بند کردیتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیک پیک بھی متعارف کرایا، جس میں 15 سے 17 انچ کے لیپ ٹاپ کو رکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹارگوس
فوٹو بشکریہ ٹارگوس

اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ان مصنوعات کو تیار کرنے کا مصد لوگوں کے اندر تشویش کو کم کرنا ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی مصنوعات کے باعث کورونا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024