• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یہ 'جادوئی' پنگھوڑا نومولود بچوں کی اچھی نیند یقینی بنائے

شائع January 16, 2021
— فوٹو بشکریہ کارڈلی وائز
— فوٹو بشکریہ کارڈلی وائز

جب کسی جوڑے کی پہلی اولاد ہوتی ہے تو زندگی کا بہترین تجربہ تو ہوتا ہے مگر والدین کی نیند کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوتا ہے۔

اولاد کی پیدائش کے بعد پہلی بار والدین بننے والے یہ جان کر شاک رہ جاتے ہیں کہ بچے کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ان کی نیند کا دورانیہ کتنا کم ہوجاتا ہے۔

مگر اب اس کی مدد کے لیے آرٹی فیشل (اے آئی) ٹیکنالوجی آگے آئی ہے۔

جی ہاں واقعی کارڈلی وائز نامی کمپنی نے ایک اسمارٹ پنگھوڑا تیار کیا ہے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا اور ایک بلٹ ان مانیٹر دیا گیا ہے جو نومولود کو زیادہ دیر تک سونے میں مدد دیتے ہیں۔

پنگھوڑے کے اوپر سے لکڑی کی جو پٹی گزر رہی ہے، اس میں مانیٹر اور کیمرا موجود ہے۔

سونے والے حصے کو بچے کی عمر کے مطابق اوپر نیچے کیا جاسکتا ہے، یعنی اسے پنگھوڑے کی بنیاد لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ پنگھوڑا بچوں کی نیند کی عادات کو بتدریج جاننے کے ساتھ یہ احساس کرلیتا ہے کہ کب وہ جاگنے والا ہے۔

فوٹو بشکریہ کارڈلی وائز
فوٹو بشکریہ کارڈلی وائز

تو جب بچہ جاگتا ہے تو یہ خودکار طور پر بہت ہلکے ہلکے جھولنے لگتا ہے تاکہ رونے یا شور کرنے سے پہلے بچہ سوجائے۔

جب بچہ سوجاتا ہے پنگھوڑے کی حرکت تھم جاتی ہے۔

اگر والدین کی مرضی ہو تو یہ پنگھوڑا موسیقی بھی پلے کرسکتا ہے اور بتدریج یہ جان لیتا ہے کہ بچے کو سلانے کا طریقہ کیا ہے، بیداری کی عادات اور پسندیدہ آوازیں کونسی ہیں۔

اس میں موجود پنگھوڑا ایک ویڈیو فیڈ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ والدین کسی بھی جگہ سے بچے کو دیکھ سکیں، جس کے لیے ایک ایپ استعمال کی جاتی ہے۔

یہ ایپ والدین کو بچے کی نیند کا ڈیٹا بھی فراہم کرتی ہے، نوٹیفکیشنز اور فیچرز کنٹرول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

تاہم سنسرز کو پنگھوڑے کے اندر بھی استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے تاکہ آدھی رات کو اٹھ کر اسمارٹ فون اٹھا کر فیچرز کو استعمال نہ کرنے پڑے۔

فی الحال یہ پنگھوڑا آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے، تاہم کمپنی نے بتایا ہے کہ مارچ 2021 میں یہ امریکا میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024