• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایل جی کا 'سستا ترین' او ایل ای ڈی ٹی وی

شائع January 16, 2021
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی نے اپنا سب سے سستا او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن متعارف کرادیا ہے۔

رواں ہفتے لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایل جی نے متعدد ٹی وی ماڈلز متعارف کرائے، جس میں یہ سستا ترین ٹیلی ویژن دب گیا۔

اس میں فلیگ شپ ماڈلز جیسے فیچرز تو نہیں مگر پھر بھی کم قیمت میں کافی کچھ مل جاتا ہے جیسے اے آئی ٹیکنالوجی کے فیچرز۔

اس میں 120 ہرٹز ڈسپلے اور ایچ ڈی ایم آئی 2.1 موجود نہیں، جس کی توقع صارفین نئی نسل کے ٹیلی ویژنز میں کرتے ہیں۔

تاہم اے آئی سیریز کے ماڈلز 48، 55، 65 اور 77 انچ کے ڈسپلے میں دستیاب ہوں گے جن میں 50/60 ہرٹز پینل موجود ہوگا جبکہ 3 ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹس اور ایچ ڈی آر گیمنگ سپورٹ موجود ہے۔

اسب سے اہم بات یہ ہے کہ ان ماڈلز میں ڈولبی ویژن، ڈولبی ایٹموس، فلم میکر موڈ، گوگل اسسٹنٹ، ایمیزون الیکسا اور ایئرپلے 2 سپورٹ موجود ہے۔

صارفین کو لوس لیس ساؤنڈ ٹرانسمیشن اور ویب او ایس 6.0 کے فیچرز دستیاب ہوں گے جبکہ ان میں الفا 7 جنریشن 4 پراسیسر دیا گیا ہے۔

درحقیقت اگر آپ بہت زیادہ گہرائی میں جانے کے عادی نہیں بلکہ ایک ٹی وی کو ٹی وی دیکھنے کے لیے خریدتے ہیں، تو آپ کو اس میں فیچر کی کمی کا کوئی خاص احساس نہیں ہوگا۔

ایل جی نے ان ٹی وی ماڈلز کو کم قیمت ضرور قرار دیا ہے مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تو ابھی واضح طور پر کہنا ممکن نہیں کہ قابل قبول قیمتوں سے کمپنی کا کیا مطلب ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ دیگر ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ سستا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024