• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سول ایوی ایشن نے ترک ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا

شائع January 16, 2021
کورونا وائرس کے منفی نتائج کے ثبوت کے بغیر دو مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دینے پر ترک ایئر لائن پر جرمانہ عائد کیا گیا، رپورٹ - فائل فوٹو:فیس بک
کورونا وائرس کے منفی نتائج کے ثبوت کے بغیر دو مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دینے پر ترک ایئر لائن پر جرمانہ عائد کیا گیا، رپورٹ - فائل فوٹو:فیس بک

راولپنڈی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے کورونا وائرس کے منفی نتائج کے ثبوت کے بغیر دو مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دینے پر ترک ایئر لائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پی سی اے اے کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترک ایئر لائنز نے مسافر عبد الستار اور طارق علی کو 13 جنوری کو کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کے ثبوت کے بغیر استنبول سے لاہور جانے والی اپنی پرواز ٹی کے 0584 میں سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس نے بتایا کہ یہ مسافر سینیگال سے تھے، انہوں نے ڈکار سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور پاکستان جانے سے کم از کم 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ جاری کیے بغیر استنبول سے لاہور کے لیے ایک کنیکٹنگ پرواز میں سفر کیا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی، تنظیم نو کے بعد 3 ڈویژنز میں تقسیم

سینیگال کو پی سی اے اے نے 'بی' کیٹیگری میں رکھا ہے جس کے تحت افریقی ملک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان آنے سے کم از کم 96 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پی سی اے اے نے بتایا کہ ترک ایئرلائنز کو اکتوبر 2020 میں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ 'بی' کیٹیگری کے ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان جانے سے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ دیے بغیر پابندی لگائے۔

چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد سے چین جانے والے 10 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چینی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پروازوں پر تین ہفتوں کی پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی کا امکان

پی آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چینی صحت حکام نے چین پہنچنے کے بعد ان مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جبکہ ان کے پاس منفی ٹیسٹ کی رپورٹس موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پی آئی اے ہی نہیں چند دیگر ایئر لائنز کو بھی چین میں اترنے کے بعد اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024