• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کے نئے گلیکسی بڈز پرو اور گلیکسی ٹیک پیش

شائع January 14, 2021
گلیکسی بڈز پرو — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی بڈز پرو — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے ایس سیریز کے 3 فونز کے ساتھ اپنے نئے وائرلیس ہیڈفون گلیکسی بڈز پرو بھی متعارف کرایا۔

یہ کمپنی کے گلیکسی بڈز کا نیا فلیگ شپ ہیڈفون ہے جسے گلیکسی بڈز پرو کا نام دیا گیا ہے۔

اس کا ڈیزائن گلیکسی بڈز پلس سے متاثر ہے مگر کمپنی کے مطابق یہ اس سے زیادہ بہتر ہے، اسی طرح یہ بہتر آڈیو کوالٹی اور ایکٹیو نوائز کینسلنگ جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

گلیکسی بڈز پرو میں 11 ایم ایم ووفرز ڈیپر ساؤنڈ کے لیے دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح فون کالز کے لیے بھی بڈز پرو میں کافی کچھ بہتر کیا گیا ہے، جیسے وائس پک اپ یونٹ (وی پی یو)، سگنل ٹو نوائز ریشو (اییس این آر) نئی ونڈ شیلڈ ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔

یہ تمام فیچرز کال کے دوران پس منظر کی آوازوں کو دبانے اور موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہوئے کالز کو ہوا سے متاثر نہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

اسی طرح ایکٹیو نوائز کینسلنگ کا فیچر تو ہے ہی، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بڈز 99 فیصد ایمبینٹ ساؤنڈ بلاک کرتے ہیں۔

اس ہیڈفون کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کی آواز سنتا ہے، تو جب آپ بولنا شروع کرتے ہیں تو ایمبینٹ ساؤنڈ فیچر حرکت میں آجاتا ہے۔

ایک نیا فیچر آٹو سوئچ کا ہے اور اس کی مدد سے بیک وقت 2 سام سنگ ڈیوائسز کو اس ہیڈفون سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے، جیسے ٹیبلیٹ اور فون۔

تو جب ٹیبلیٹ پر کوئی فلم دیکھ رہے ہوتے ہیں اور فون پر کال آتی ہے تو بڈز پرو خودکار طور پر فلم کو روک کر فون پر سوئچ ہوکر کال سننے میں مدد دیتا ہے، جیسے ہی بات چیت ختم ہوتی ہے تو فلم دوبارہ پلے ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈولبی ہیڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جبکہ گیم موڈ بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں 61 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو لگاتار 5 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

بڈز کے کیس میں 472 ایم اے ای سیل موجود ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

گلیکسی بڈز پرو 15 جنوری سے پری آرڈر میں دستیاب ہوں گے اور قیمت 200 ڈالرز (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

گلیکسی اسمارٹ ٹیگ

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے ایک بلیوٹوتھ لوکیٹر گلیکسی اسمارٹ ٹیگ بھی ایونت ممیں پیش کیا گیا۔

اسمارٹ ٹیگ کو ڈیوائس سے منسلک کرکے ان کو ٹریک کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت 30 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے 2 ماڈلز ہوں گے جن کا حجم مختلف ہوگا، جبکہ ایک الٹرا وائیڈ بینڈ ورژن بھی رواں سال کسی وقت دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024