• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں کیا چیز ہے؟

شائع January 14, 2021
— فوٹو بشکریہ وان گارڈ
— فوٹو بشکریہ وان گارڈ

کیا اوپر لگی تصویر کو دیکھ کر آپ بتاسکتے ہیں کہ اس میں کیا چیز موجود ہے؟

بظاہر تو کوئی جانور لگتا ہے مگر اس کی حقیقت دنگ کردینے والی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ یقین نہ کریں مگر یہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پیارا سا روبوٹ ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس روبوٹ کو متعارف کرایا گیا، جسے وان گارڈ انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔

اس روبوٹ کو موفلن کا نام دیا گیا ہے اور یہ پالتو جانور کے طور پر لوگ اپپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں کیونکہ اس میں 'جذباتی صلاحیتیں' بھی ہیں۔

خاکستری رنگ کا یہ نرم ریشوں سے ڈھکا یہ روبوٹ لوگوں کا دل جیت لیتا ہے اور ہاں جواب میں مالک سے محبت کرنا بھی سیکھتا ہے (کسی حد تک)۔

وان گارڈ انڈسٹریز کے مطابق اس کا تیار کردہ منفرد الگورتھم موفلن کو سیکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس میں نصب سنسر ارگرد کے ماحول کو جانچنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ان سنسرز میں ایکسلومیٹرز، گائیرواسکوپس، ٹچ سنسرز اور مائیکرو فونز شامل ہیں۔

آسان الفاظ میں یہ روبوٹ مختلف لوگوں کو شناخت کرنے کے قابل ہیں، جس کا انحصار روبوٹ سے تعلق پر ہوگا اور اس کے مطابق اپنے 'جذبات' کا اظہار کرسکے گا، جس کے لیے آوازیں اور جسمانی حرکات کی مدد لی جائے گی، جو حقیقی جانوروں جیسی آواز ہوگی۔

کمپنی کے مطابق ہر روبوٹ کی اپنی انفرادی شخصیت وقت کے ساتھ تشکیل پائے گی، جس کا انحصار اس کے ارگرد کے ماحول اور مالک کے رویے پر ہوگا۔

یہاں تک کہ وہ بے چینی، سکون، خوشی، پرجوش اور دیگر جذبات کا اظہار کسی حقیقی پالتو جانور کی طرح کرسکے گا۔

یہاں تک کہ اس کی چارجنگ کا عمل بھی بہت دلچسپ ہے۔

اس کے لیے روبوٹ کو جال یسسے وائرلیس چارجنگ پیڈ پر بٹھانا ہوگا اور جب ایسا کریں گے تو موفلن کسی اصلی سوتے ہوئے جانور جیسی آوازیں بھی نکالے گا۔

اس میں بلیوٹوتھ 4.2 وائرلیس کنکٹویٹی موجود ہے جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر کام کرنے والی ایک ایپ موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024