• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہولی وڈ باکس آفس ریونیو 2020 میں 40 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

شائع January 13, 2021
عالمی وبا کی وجہ سے 274 فلموں کی ریلیز ملتوی ہوئی —فائل فوٹو: رائٹرز
عالمی وبا کی وجہ سے 274 فلموں کی ریلیز ملتوی ہوئی —فائل فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ تھیٹرز اور اسٹوڈیوز میں درجنوں نئی فلموں کی ریلیز ملتوی ہونے کے نتیجے میں ہولی وڈ فلموں کو سال 2020 میں شمالی امریکا میں باکس آفس کے ریونیو میں غیرمعمولی طور پر 80 فیصد کمی کا سامنا ہوا۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق تحقیقی فرم کوم اسکور نے اینڈ-آف-ایئر-رپورٹ میں کہا کہ 2019 کے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 2020 میں شمالی امریکی باکس آفس نے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمائی کی۔

باکس آفس موجو کے تاریخی اعداد و شمار کے مطابق 2020 کا ریونیو لگ بھگ 40 برس کی کم ترین سطح کے برابر یے۔

مزید پڑھیں: وبا کے باوجود ریلیز ہونے والی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹینیٹ' 28 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب

اس سے قبل شمالی امریکی باکس آفس نے 1981 میں کم ترین کمائی کی تھی جو 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی اور اس برس صرف 'سپرمین 2' سال کی سب سے بڑی فلم تھی۔

کوم اسکور نے 2020 میں باکس آفس کے حوالے سے دنیا بھر کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے لیکن ورائٹی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اس ضمن میں 71 فیصد کمی آئی ہے۔

عالمی وبا کے باعث مارچ 2020 کے وسط میں دنیا بھر کے فلم تھیٹرز بند ہونے پر مجبور ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں چھوٹی اور بڑی چینز جیسا کہ اے ایم سی انٹرٹینمنٹ دیوالیہ ہونے کے قریب تھے۔

علاوہ ازیں لاس اینجلس اور نیویارک جو امریکا کی سب سے بڑی مارکیٹس وہاں اب تک تھیٹرز نہیں کھلے۔

کوم اسکور کی رپورٹ کے مطابق 'نو ٹائم ٹو ڈائی'، 'ٹاپ گن: میورک' اور نویں 'فاسٹ اینڈ فیوریس' ایکشن فلم جیسی 274 بلاک بسٹر فلمیں کی ریلیز 2021 تک مؤخر کی گئی۔

گزشتہ برس جنوری میں 'بیڈ بوائز فار لائف' ریلیز ہوئی تھی جس نے 2020 میں شمالی امریکا میں سب سے زیادہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

2019 میں 'ایونجرز:اینڈ گیم' نے مقامی باکس آفس پر 85 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ ٹینیٹ‘ کا 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس، امریکی باکس آفس بحران کا شکار

وارنر برادرز کی تھرلر فلم 'ٹینیٹ' جسے اس امید کے تحت ریلیز کیا گیا تھا کہ لوگ دوبارہ تھیٹرز کا رخ کریں گے اس نے امریکا اور کینیڈا میں صرف 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔

کوم اسکور سے وابستہ سینئر میڈیا تجزیہ کار پال ڈیرگرابیڈین نے کہا کہ 2020 کے ریونویو سے متعلق انڈسٹری کے کچھ مبصرین کو امید تھی کہ وہ اس سے بھی کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریونیو ان تمام افراد کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے جو پریشان تھے لوگ فلمیں دیکھنے جانے کی طرف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024