• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

'کسانا' گیت جاری کرنے پر بھارتی کسان جواد احمد کے مشکور

شائع January 12, 2021 اپ ڈیٹ January 13, 2021
بھارت کی مختلف ریاستوں میں کسان ستمبر 2020 سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
بھارت کی مختلف ریاستوں میں کسان ستمبر 2020 سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

پڑوسی ملک بھارت میں گزشتہ برس ستمبر سے کسان معاشی تحفظ اور نئے زرعی قوانین کے لیے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں اب تک 70 کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔

کسانوں کے مظاہرے بھارت کی مختلف ریاستوں پنجاب، ہریانہ، کرناٹکا اور دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی جاری ہیں اور ہر گزرتے دن ان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان مظاہروں کے دوران 12 جنوری تک 70 کسان، پولیس تشدد، بھوک، سردی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسی زرعی پالیسیاں بنائی جائیں جن میں کسانوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے تاہم حکومت فوری طور ایسے قوانین بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

مذکورہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اور عدالت نے حکومت کو حکم دے رکھا ہے فی الحال کسانوں کے حقوق پامال کرنے والی کوئی بھی قانون سازی نہ کی جائے۔

عدالتی احکامات اپنی جگہ لیکن بھارتی کسان احتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور کسان اپنی تحریک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مظاہروں کے دوران شرکا کا جوش بڑھانے کے لیے گانے بھی گاتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: سپریم کورٹ نے نئے زرعی قانون پر عمل درآمد روک دیا

ایسے ہی گانوں میں پاکستانی گلوکار جواد احمد کا گزشتہ ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی گانا 'کسانا' بھی ہے، جسے گلوکار نے پنجابی زبان میں ریلیز کیا تھا۔

اسی حوالے سے بھارتی ویب سائٹ دی کئنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جواد احمد کے گانے 'کسانا' کو بھارت میں کافی سراہا جا رہا ہے اور لوگ ان کے گانے کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

بھارتی لوگوں نے جواد احمد کے گانے کی سوشل میڈیا پر بھی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ کسانوں کے احتجاج پر پاکستانی گلوکار کو خیال آیا مگر بھارتی گلوکاروں نے ان کی مہم پر کوئی گانا تیار نہیں کیا۔

بھارت میں گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں جواد احمد نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے گانے کو بھارتی کسانوں کی تحریک کے نام کیا تھا۔

جواد احمد نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی کسانوں کے احتجاج پر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لیے ہی مذکورہ گانا تیار کیا اور وہ 'کسانا' کو بھارتی کسانوں کے نام کرتے ہیں۔

جواد احمد کے 'کسانا' کو بھارت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی چلایا جا رہا ہے کہ جب کہ اسے بھارتی سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024