• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس نے اپنا پہلا اسمارٹ بینڈ متعارف کرادیا

شائع January 11, 2021
— فوٹو بشکریہ ون پلس
— فوٹو بشکریہ ون پلس

اسمارٹ فونز تیار کرنے کے لیے معروف کمپنی ون پلس نے اپنا پہلا اسمارٹ بینڈ متعارف کرادیا ہے۔

ون پلس بینڈ کے ذریعے کمپنی نے ویئرایبل مارکیٹ میں پہلا قدم رکھا ہے جو ایک سستا فٹنس ٹریکر ہے۔

اس بینڈ میں 1.1 انچ کی امولیڈ ٹچ اسکرین دی گئی ہے۔

اس میں موجود پراسیسر اور ریم کی تفصیلاات کمپنی نے ظاہر نہیں کیں تاہم اس میں 100 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بیٹری سنگل چارج پر 2 ہفتے تک چل سکتی ہے (تاہم اس کا انحصار استعمال پر ہوگا)۔

یہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس ہے جس کے لیے اسے آئی پی 68 سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے یعنی بارش میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ون پلس بینڈ قدموں کو ٹریک کرسکتا ہے اور بہت زیادہ وقت بیٹھنے پر صارف کو آگاہ بھی کرتا ہے۔

اس میں 13 ایکسرسائز موڈز دیئے گئے ہیں۔

یہ میڈیکل ڈیوائس تو نہیں مگر دل کی دھڑکن، نیند اور ایس پی 02 سنسر کی بدولت خون میں آکسیجن کی سطح کے بارے میں آگاہ کرسکتا ہے۔

بنیادی معلومات تو بینڈ میں دیکھی جاسکتی ہیں مگر صحت کے بارے میں زیادہ جاننے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں ایک ہیلتھ ایپ سے مدد لینا ہوگی، جو بلیوٹوتھ 5.0 کے ذریعے بینڈ سے کنکٹ کرے گی۔

اسی طرح یہ بینڈ بنیادی اسمارٹ واچ فنکشن جیسے نوٹیفکیشنز، میوزک پلے بیک، الارم اور ٹائمرز کو استعمالل کیا جاسکتا ہے۔

ون پلس نے اس کی قیمت 34 ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے) رکھی ہے اور فی الحال یہ سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024