• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا نیا ٹو ان ون کروم بک لیپ ٹاپ پیش

شائع January 11, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے جنوری 2020 میں پہلی بار گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر مبنی لیپ ٹاپ گلیکسی کروم بک متعارف کرایا تھا، جس میں انٹیل کور آئی 5 پراسیسر اور امولیڈ ڈسپلے دیا گیا تھا۔

مگر بیٹری لائف بہت زیادہ نہیں تھی اور ایک ہزار ڈالرز کی قیمت بھی کافی زیادہ تھی۔

یہی وجہ ہے کہ اب سام سنگ نے گلیکسی کروم بک 2 میں کچھ فیچرز میں تبدیلی کی ہے تاکہ قیمت کم رکھی جاسکے اور توقع ہے کہ اس بار بیٹری لائف بھی بہتر بنائی گئی ہوگی، جبکہ ڈیزائن پہلے جتنا ہی اچھا ہے۔

سی ای ایس کے موقع پر سام سنگ نے گزشتہ ہفتے نیا کروم بک لیپ ٹاپ متعارف کرایا، جس میں پہلی بار 13.3 انچ کا کیو ایل ای ڈی ڈسپلے 1920x1080 ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس تبدیلی سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی تاہم دیگر ہارڈ ویئرز میں تبدیلی گئی ہے یعنی انٹیل 10 جنریشن کور آئی 10110 یو یا کارلسن 5205 یو پراسیسرز کے آپشن دیئے جائیں گے۔

کارلسن پراسیسر کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس کی قیمت 550 ڈالرز (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کی توقع ہے۔

اس کے مقابلے میں کور آئی 3 ماڈل میں میموری اور اسٹوریج ڈبل ہوگی اور قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

باقی فیچرز گزشتہ سال کے ماڈل جیسے ہیں، جیسے 1.2 کلوگرام وزن، پتلے المونیم چیسز، بیک لٹ کی بورڈ اور کلر میچ ٹچ پیڈ۔

اسی طرح 2 یو ایس بی سی پورٹس، ایک ہیڈ فون جیک اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔

اس سال کے ماڈل میں سام سنگ نے ایس پی سپورٹ کو ختم کردیا ہے جبکہ کی بورڈ پر موجود ورلڈ فیسنگ کیمرا بھی ڈیوائس کا حصہ نہیں۔

ان دونوں کو ڈیوائس کا حصہ نہ بنانے کا مقصد قیمت کو کم رکھنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024