• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ایچ پی کے 2 کنورٹ ایبل لیپ ٹاپس متعارف

شائع January 11, 2021
— فوٹو بشکریہ ایچ پی
— فوٹو بشکریہ ایچ پی

معروف کمپنی ایچ پی نے 2 نئے کنورٹ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر پر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر ایچ پی کی جانب سے کئی نئی ڈیوائسز کو پیش کیا گیا، ج میں ڈراگون فائی سیریز کے 2 کنورٹ ایبل لیپ ٹاپس بھی تھے۔

ایلائٹ ڈراگون فلائی جی 2 اور ایلائٹ ڈراگون فلائی میکس کنورٹ ایبل لیپ ٹاپس ہیں یعنی ان کو ٹیبلیٹس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ہلکے وزن کے لیپ ٹاپس ہیں جن میں 13.3 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ انٹیل 11 جنریشن پراسیسر موجود ہے۔

یہ لیپ ٹاپس 5 جی اور 4 جی ایل ٹی سپورٹ کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہیں جبکہ ٹائل ٹریکنگ ٹیکنالوجی بلٹ ان ہے۔

ایلائٹ ڈراگون فلائی میکس میں 1080 پی ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ 5 میگا پکسل ویب کیم آئئی آر سنسر کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

لیپ ٹاپ میں 4 وائیڈ ایرے مائیکرو فونز دیئے گئے ہیں جبکہ صارف کے لیے ویب کیم کو ڈس ایبل کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں انٹیل 11 جنریشن آئی 5 اور آئی 7 کے آپشنز دیئے جائیں گے جبکہ ایلائٹ ڈراگون جی 2 میں آئی 3، آئی 5 اور آئی 7 ک آپشنز موجود ہیں۔

دونوں میں 32 جی بی ریم، 2 ٹی بی ایم 2 ایس ایس ڈی اسٹوریج، ایک یو ایس بی سی 3.1 چارجنگ، 2 یو ایس بی سی تھنڈر بولٹ 3 اور سنگل ایچ ڈی ایم ایل 1 بی پورٹ دیئے گئے ہیں۔

یہ دونوں جنوری کے آخر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، تاہم کمپنی نے قیمت کا اعلان نہیں کیا، مگر عموماً اس سیریز کے لیپ ٹاپ 15 سو ڈالرز کے ہوتے ہیں۔

ایچ کی جانب سے وائرلیس ایئربڈز کو بھی متعارف کرایا گیا جسے ایچ پی ایلائٹ وائرلیس بڈز کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایئرفون پرسنلائزڈ آڈیو ٹیوننگ، ایکٹیو نوائز کینسلیشن اور ساؤنڈ سچوئش پری سیٹس جیسے فیچرز دیئے گئئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

کمپنی کے مطابق ان ایئربڈز کو ونڈوز 10، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ایپس میں سوئچ کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایئربڈز اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور ان کی قیمت 199 ڈالرز رکھی گی ہے۔

ایچ پی نے ایک ٹیبلیٹ ایلائٹ فلیو بھی پیش کیا ہے جس میں 13.5 ان فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ جنریشن ٹو اسنیپ ڈراگون 8 سی ایکس پرسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

اسی طرح 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری پورے دن کام کرے گی اور 24 گھنٹے ویڈیو پلے کی جاسکے گی۔

اسے فروری میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024