• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm

شیاؤمی ریڈمی 9 سیریز کے 2 نئے فونز متعارف

شائع January 9, 2021
شیاؤمی ریڈمی نوٹ 9 ٹی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
شیاؤمی ریڈمی نوٹ 9 ٹی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کے ریڈمی سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں، جن میں فلیگ شپ فیچرز کم قیمت میں فراہم کیے گئے ہیں۔

ریڈمی 9 ٹی اور ریڈمی نوٹ 9 ٹی ایسے کم بجٹ فونز ہیں جن میں متعدد فلیگ شپ فیچرز دیئے گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریڈمی نوٹ 9 سیریز کے اب تک 6 سے زیادہ فونز پیش کیے جاچکے ہیں اور 9 ٹی کے 2 ماڈلز کی شکل میں ان میں مزید 2 کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان فونز کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا تھا جبکہ ریڈمی نوٹ 9 ٹی میں 5 جی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

نوٹ 9 ٹی

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کمپنی کے مطابق یہ دنیا بھر میں لوگوں کو کم قیمت میں 5 جی کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6.53 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 9 ٹی میں 4 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن فراہم کیے گئے ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

ریڈمی 9 ٹی

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں ڈوئل سم سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی سے کیا ہے۔

ریڈمی 9 ٹی میں 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ اور ریورس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 9 ٹی کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 229 یورو (لگ بھگ 45 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 269 یورو (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ریڈمی 9 ٹی کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 159 یورو (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 199 یورو (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024